خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکارکے نام کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے ( 2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا ، انہوں نے بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نشا نے مرنے سے قبل وصیت میں ساری جائیداد میں سنجے دت کو نامزد کیا جس کی تصدیق اب ان کے وکیل نے بھی کردی ہے۔
ان کے وکیل نے بتایاکہ سنجے دت نشا کو نہیں جانتے اس لیے وہ اس جائیداد پر دعویٰ نہیں کریں گے اور بالکل بھی اس میں سے حصہ نہیں لیں گے۔
واضح رہے کہ سنجے دت 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، ان کے پاس ممبئی اور دبئی میں گھر ہیں اور ایک فلم کا 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کروڑ بھارتی روپے خاتون مداح کے نام
پڑھیں:
گجرات میں اسکول پرنسپل نے ٹیچر پر تھپڑوں کی برسات کردی
بھارتی شہر گجرات میں ایک اسکول کے پرنسپل کی ٹیچر کو 18 بار تھپڑ مارنے کی سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نویوگ اسکول میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے استاد پ تھپڑوں کی بارش کردی، مبینہ طور پر یہ معاملہ ریاضی اور سائنس کے مضامین سے متعلق استاد کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سے پیدا ہوا تھا۔
پرنسپل نے استاد پر کلاس میں نامناسب رویے اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا جب کہ استاد نے کہا کہ پرنسپل نے اسکول میٹنگ کے دوران غصے میں اس پر حملہ کیا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قبل ایجوکیشن انسپکٹر معاملے کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں افراد نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، استاد نے دعویٰ کیا کہ پرنسپل نے طلبا سے اپنے پیروں کی مالش کرائی جب کہ پرنسپل نے الزام لگایا کہ استاد نے طلبہ کو اپنے گھر بلایا۔