Express News:
2025-04-18@07:23:27 GMT

چچا زاد سے زیادتی، زیور لوٹنے والے کوعمر قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ٹیکسلا کی عدالت نے چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے والے مجرم کو سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے چچا زاد سے زیادتی، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے کے مجرم اشتیاق کو عمر قید، 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  مجرم  کوزیادتی کے جرم میں تا حیات قید اور 5 لاکھ  جرمانہ، بلیک میل کر کے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے مجرم کو ہتھیایا گیا مال برآمد ہونے پر 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا۔ زیادتی کی اور بلیک میل کر کے رقم اور زیور لیتا رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قید اور

پڑھیں:

راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار

راولپنڈی میں گوجرخان پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمے مدعی نے کہا کہ ملزم ہارون نے میری 13 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرخان پولیس نےواقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار ملزم کا چالان عدالت میں کیا جائے گا۔

ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد ناقابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • 2024ء: ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کے 1630 کیسز رپورٹ
  • کراچی میں میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز
  • ٹیرف معاملہ:امریکہ مذاکرات  چاہتا ہے تو بلیک میلنگ کی پالیسی ترک کرے، چین
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • نورمقدم ریپ اور قتل کیس کے مجرم سے امریکی سفارتی وفد کی ملاقات
  • بھارت، وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی خاتون سے جنسی زیادتی
  • راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
  • 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟
  • پڑوسی کی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی
  • کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا