کروڑوں روپے مالیت کے ہیروں کا ہاراسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، مسافرگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔
(جاری ہے)
نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے چھ کروڑ انڈین روپے لگایا ہے جو تقریبا ساڑھے 19 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔نیکلس کو کسٹم قوانین کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ملزم کو کسٹم قانون کے مطابق گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اقدام قتل کے ملزمان کیفرارکی کوشش ناکام
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اقدام قتل کامقدمہ۔ضمانت مسترد ہونے پر دوملزموں کے فرار کی کوشش‘ ہائیکورٹ کے گیٹ پر دونوں ملزم گرفتار کرلیا گیا دونوں ملزم عبدالحمیداور شاہزیب جسٹس امجدسہتوکی عدالت سے فرارہوئے ،ملزموں کی مدعی مقدمہ کودھکمیاں۔باہرآنے
کے بعد نہیں چھوڑیں گے،ملزموں کیخلاف پاک کالونی تھانے میں اقدام قتل کامقدمہ درج ہے۔
فرارکی کوشش ناکام