Jang News:
2025-01-24@08:44:54 GMT

کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر

فائل فوٹو

کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔

اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔

شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں ٹیلی اسکوپ سے سیاروں کی پریڈ کا دلفریب نظارہ

کراچی: نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔

جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔

ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق سمت کی طرف ایک مدار میں دیکھے گئے ہیں۔ پانچ سے دس سال بعد سیاروں کی پریڈ ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے
  • کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر
  • اسلام آباد ،کچی آبادی کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
  • چین کا پہلی صدی سے اسلام کے ساتھ تعلق
  • جامعہ کراچی میں ٹیلی اسکوپ سے سیاروں کی پریڈ کا دلفریب نظارہ
  • کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں لےکر 60 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا
  • سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تک پہنچ گیا
  • چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
  • پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیا کے ریٹس کیا ہیں؟