جی ایم، پی این ایس سی کی یومیہ اجرت 27 ہزار، سیکیورٹی اہلکار کی7 ہزار ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔
ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔
ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او کی آمد پر دوبارہ اشتہارات دے کر شفاف بھرتیاں ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی این ایس سی پر بھرتی یومیہ پر
پڑھیں:
چیف جسٹس سے وزیرقانون، اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمشن اجلاس پر تبادلہ خیال، ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کے چیمبر میں ہوئی اور ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمشن اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہو گا۔