مراکش کشتی حادثہ: ڈیڑھ کروڑ روپے میں موت خریدنے والا گوجرانوالہ کا جوان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔
عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔
گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے انہوں نے ایک ایجنٹ کو ڈیڑھ کروڑ روپے دے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ہارون کا یورپ پہنچنے کا خواب تو شرمندہ تعبیر کیا ہوتا ان کی جان بھی سلامت نہ رہ سکی۔ وہ مراکش کشتی حادثے میں سمندر کی نذر ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گوجرانوالہ لاپتا فرد مراکش کشتی حادثہ یورپ جانے کا خواب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گوجرانوالہ لاپتا فرد مراکش کشتی حادثہ یورپ جانے کا خواب مراکش کشتی
پڑھیں:
ایف بی آرافسران کیلیے اربوں کی گاڑیاں خریدنے سے روک دیاگیا
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جب تک 385 ارب کا شارٹ فال پورا نہیں کرتا، نئی گاڑی کا حقدار نہیں، ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری کرپشن کا بڑا اسکینڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، جن کو گھاس اور بسکٹ کی تمیز نہیں، ان کو ٹینڈر دینے کا کہا جا رہا ہے، ایف بی آر کے پاس 1010 گاڑیوں کی خریداری میں سستے ریٹ کی پیشکش ہے۔