اسلام آباد:

حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ  کیا ہے جب کہ اسی دورانیے  میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.

02 فیصد رہی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل فی لیٹر 6.99روپے مہنگا ہوا۔ چینی کی فی کلو قیمت 2.68روپے بڑھ گئی، لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ نمک، پیٹرول، سگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 7.94 روپے کم ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو کی کلو قیمت 4.39 روپے کم ہوئی۔ پیاز کی قیمت میں 5.19روپے فی کلو کمی ریکارڈ ہوئی۔ برائلر مرغی کا گوشت 17.57 روپے فی کلو سستا  ہوا، دال چنا کی قیمت 5.93 روپے اور دال ماش کی قیمت 3.2 روپے کم ہو ئی جب کہ چاول،سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہو نے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کی قیمت فی کلو کی شرح

پڑھیں:

بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں

بھارت کے شہر آگرہ میں ایک خاتون اپنی بیٹی شیوانی کی شادی سے کچھ دن قبل ہی ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگ گئیں۔

ان کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی والدہ جاتے ہوئے گھر سے 3.5 لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں کی مالیت کے زیورات بھی ساتھ لے گئیں۔

ان کا بتانا تھا کہ میری راہول کے ساتھ 16 اپریل کو شادی طے تھی مگر میری والدہ اتوار کے دن اس کے ساتھ بھاگ گئیں، وہ دونوں ٹیلی فون پر بہت زیادہ گفتگو بھی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کی نیو یارک میں موج مستی

شیوانی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اب کیا کرتی ہیں اس سے ہمیں غرض نہیں البتہ ہمیں ہمارا پیسہ واپس چاہیے۔

شیوانی کے والد کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ہونے والا داماد راہول ان کی بیٹی کے بجائے ان کی بیوی سے بات کرتا رہتا تھا، مجھے شک گزرنے کے باوجود اس لیے کچھ نہیں کہا کیوں کہ میری بیٹی کی شادی قریب تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر ہوگئی ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ دونوں کو جلد ہی پکڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی خاتون بیٹی داماد ساس

متعلقہ مضامین

  • کاجول ائیرپورٹ پرانجلی بن گئیں
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ
  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
  • تیل کے عالمی نرخوں میں کمی، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات10 روپے سستی ہونے کا امکان
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کیلیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری
  • بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں