لاہور:

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی جانب سے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

مراکش کشتی واقعے میں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو کے ایک ہی گھر کے دو نوجوان بھی لقمہ اجل بن گئے جنہوں نے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے۔

جاں بحق نوجوانوں کے والد کا کہنا ہے کہ 21 سالہ شہریار اور 22 سالہ افتخار 4 ماہ قبل اسپین جانے کے لیے گھر سے نکلےتھے،  جبکہ قانونی طریقے سے اسپین جانے کے لیےایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے، والد کے مطابق ایجنٹ طارق، فائزہ اور عامر گورایہ نے پیسے وصول کیے۔ 

متوفین کے والد کے مطابق اسپین کے قریب کشتی حادثہ میں شہریار اور افتخار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، کشتی حادثے میں بچ جانے والوں نے تصاویرسے ہمیں تصدیق کی۔ 

جاں بحق نوجوانوں کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو 80 لاکھ روپے جانے کے

پڑھیں:

کشتی حادثے کے ذمے داروں کو تحفظ دینے والے اللہ سے ڈریں، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مراکشی کشتی میں 20 پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں سیکڑوں پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن انہیں لے جانے والے ایجنٹوں اور اس میں مدد فراہم کرنے والے حکومتی کارندوں کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، اگر پہلے واقعے پر موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائی کر لی جاتی تو بعد میں یہ متعدد سانحات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں پکڑا گیا ہے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظ فراہم کرنے والے عہدیداران اللہ کے غضب سے ڈریں، کہیں وہ ان مظلوموں کی آہوں کے باعث اللہ کی پکڑ میں نہ آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتیان کرام غیر قانونی طور پر جانے والوں پر فتوے لگانے کے ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف بھی فتوے جاری کریں جن کی وجہ سے غریب اور بیروزگار لوگ ملک چھوڑ کر دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق
  • مراکش میں کشتی حادثہ نہیں قتل عام ہوا، بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہولناک انکشافات
  • دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والےپاکستانیوں کی فہرست جاری
  • مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست دفتر خارجہ نے جاری کر دی
  • مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری
  • موریطانیہ کشتی حادثہ: تارکین وطن پر اسمگلرز کیجانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
  • کشتی حادثے کے ذمے داروں کو تحفظ دینے والے اللہ سے ڈریں، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر
  • کشتی حادثہ: جاں بحق ابوبکر کو 40 لاکھ روپے پورے خاندان نے جمع کرکے دیے تھے
  • کشتی حادثہ، گجرات کے 2 نوجوانوں کو ہتھوڑوں سے مارے جانے کا انکشاف، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں