ماورا حسین کی بھارتی فلمصنم تیری قسم کا دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔
اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔
تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
فلم نے پہلے ہی دن 5.
رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں 2016 میں بننے والی اس فلم میں ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین نے اداکاری کی ہے۔
ری-ریلیز پر شائقین کی بھرپور توجہ اور مثبت ردعمل کے باعث فلم کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی جو اس کی اصل ریلیز کے مقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گزشتہ جمعرات کو ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔
دونوں مقبول پاکستانی ڈراموں ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماورا حسین
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور خوبصورت لباس کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنے اپنی دلکش اداؤں کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جنہیں دیکھ کر نہ صرف ان کے مداح بلکہ فیشن کے دلدادہ افراد بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اداکارہ ہانیہ عامر نجی زندگی میں بھی اپنی شوخی اور خوش مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں جس کا مظاہرہ وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے کرتی رہتی ہیں ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کے دلکش انداز حسین شوٹس اور برانڈڈ فوٹوگرافی سے بھرا پڑا ہے جنہیں دیکھ کر مداحوں کے دل بے اختیار ہو جاتے ہیں اس بار ہانیہ نے جو لہنگا چولی زیب تن کی وہ بھارتی معروف کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ روز ہے اور فیبرک میں اورگینزا استعمال کیا گیا ہے اس خوبصورت جوڑے پر فلورل پیٹرن کے ساتھ نفیس کام کیا گیا ہے جو اسے مزید حسین بناتا ہے دوپٹے سمیت پورا تھری پیس لباس سنہرے سمیت مختلف شیڈز میں رنگوں کی جھلک پیش کر رہا ہے جو ہانیہ کی شخصیت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے مداح جہاں ہانیہ عامر کی کیوٹنس اور اسٹائل کو سراہ رہے ہیں وہیں اس جوڑے کی قیمت بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے آج نیوز کے مطابق یہ جوڑا ماہیما ماہاجن کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی روپے میں دستیاب ہے جسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ قیمت تقریباً چار لاکھ ستاسی ہزار چار سو بیاسی روپے بنتی ہے جو عام طبقے کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہانیہ عامر کا یہ انداز جہاں فیشن کی دنیا میں نیا رجحان لا رہا ہے وہیں یہ حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ مہنگائی کا امتزاج اب شوبز کا ایک لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے مداحوں نے جہاں ان کے لباس اور اسٹائل کو سراہا وہیں کچھ صارفین نے قیمت پر حیرت کا اظہار بھی کیا