لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔  6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 60 سے 110ارب روپے تک ریونیو کو لے کر جانا قابل ستائش کامیابی ہے اور وہ آئندہ 5 برسوں میں این ایچ اے کے محصولات میں 400ارب روپے کا مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور اگر جون تک ریونیو کا طے شدہ ہدف حاصل ہو گیا تو این ایچ اے کے تمام ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر اضافی بونس ملے گا۔ سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کو 4 کی بجائے 6 لین بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لئے کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے موٹرویز پر مرمت کے کام کو فروری میں مکمل کرنے اور وفاقی سیکرٹری مواصلات کو موقع پر معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ملکیت خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان

پڑھیں:

ایف بی آر کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ  ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ جنوری کیلئے 956ارب روپے ریونیوکاہدف مقرر ہے،ایف بی آر کو تیسری سہ ماہی کے دوران 3ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوران تقریباً1200ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی آذربائیجان کو موٹرویز ایم 6اور ایم 9میں سرمایہ کاری کی پیشکش
  • پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری
  • موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
  • وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی نے ایئر یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی
  • معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
  • سوا ارب کی خطیر رقم خرچ، بورڈ آف ریونیو کی عمارت میں پھر بھی سیلن
  • ایف بی آر کو رواں ماہ 50ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ 
  • صوبائی وزیر مواصلات کا صحت افزا ماحول کیلئے بڑا اعلان