اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن بھی مندی،100 انڈیکس میں 543 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے تیسرے دن بھی مندی کا رحجان رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 44.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے توقعات سے کم شرح سود میں کمی ، سرمایہ کاروں کی سیاست اور نتائج سیزن پر توجہ مرکوز ہونے کیساتھ پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی مندی کا رجحان رہا اور کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1400پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1لاکھ12ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا اور مارکیٹ 1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی۔مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 158ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا،سرمائے کا مجموعی حجم13770ارب روپے رہ گیا جبکہ63.92فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیل وگیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار، ریفائنری اور کمرشل بینکوں سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔حبکو، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، شیل، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل سمیت انڈیکس ہیوی انرجی کے حصص منفی زون میں ہیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے اہم پالیسی ریٹ کو 100 بیسس پوائنٹس کم کرکے 12 فیصد کرنے کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ یہ جون 2024 کے بعد سے لگاتار چھٹی کٹوتی تھی جب شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی۔ منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1489پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس1لاکھ13 ہزار 520 پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ 12 ہزار30 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 515پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 35ہزار135 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس69 ہزار974 پوائنٹس سے کم ہو کر 69ہزار179پوائنٹس رہ گیا۔