شادی شدہ کزن کیساتھ زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی کی ایک عدالت نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور
عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم کو شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور ملزم سے لوٹا ہوا مال برآمد ہونے کی دفعہ کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزم کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق، ملزم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا تھا، ملزم نے شادی شدہ کزن سے زیادتی کی اور بلیک میل کرکے رقم اور زیور لیتا رہا۔ واقعہ کے خلاف مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جرمانہ راولپنڈی زیادتی سزا عدالت عمر قید فیصلہ کزن ملزم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی زیادتی عدالت فیصلہ بلیک میل قید اور کی سزا
پڑھیں:
لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے گینگ ریپ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان نے بچے عیان کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے کو ملزم چوکیدار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور بدفعلی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں چوکیدار ساجد،شاہ زیب اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف بچے کے نانا محمد عظیم کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔