بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا 1 اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا۔

امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔

2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نے کروڑ روپے

پڑھیں:

کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی

خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑے تصویر وائرل ہوئی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


سوشل میڈیا پر وائرل اس جوڑی کی تصویر میں دونوں کو ہاتھ جوڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

میوزک کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ان مشہور شخصیات کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2023ء میں اداکارہ کنزا ہاشمی بھارتی اسٹار، اداکار و میزبان کرن واہی کے ساتھ راحت فتح علی خان کے ایک ویڈیو سانگ میں کام کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ارب 88 کروڑ روپے جاری
  • کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی
  • امیتابھ بچن نے اوشیوارا اپارٹمنٹ فروخت کردیا، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • PSL-10 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی الگ سے رقم ادا کریگا،بھارتی میڈیا
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی
  • ایک لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے: آسان کاروبار قرض سکیم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہندو یا مسلمان؟ پولیس نے بیان بدل دیا
  • شہری سے 9 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس‘ ملزمان کے ریمانڈمیں توسیع
  • لائیو اسٹاک ایکسپو ، کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ روپے کے 2بچھڑے ہلاک