2025-01-21@10:55:04 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«امیتابھ بچن نے»:
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا 1 اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا۔ امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ 2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنا اوشیوارا ڈپلیکس اپارٹمنٹ فروخت کرکے حیرت انگیز منافع حاصل کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مذکورہ پراپرٹی اٹلانٹس میں واقع ہے جو اوشیوارا میں کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔ بگ بی نے اپنا ڈپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں فروخت کیا ہے، جس پر انھوں نے 168 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔ بگ بی نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں صرف 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو کہ صرف چار سال بعد 168 فیصد منافع کے ساتھ 83 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ اور 60...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ریکھا اپنی لازوال خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ جہاں ان کا فلمی کیریئر کامیابیوں سے بھرپور ہے، وہیں ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ تنازعات اور افواہوں کا شکار رہی ہے۔ خاص طور پر امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں کئی دہائیوں سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ ریکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کی قیاس آرائیاں 1976 میں فلم دو انجانے کے سیٹ پر شروع ہوئیں، جب امیتابھ جیا بچن کے ساتھ شادی شدہ تھے۔ ریکھا کو ہمیشہ ’دوسری عورت‘ کا ٹیگ دیا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ان الزامات کی پرواہ نہیں کی اور وہ اپنی محبت کا کھلے...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی عمر 82 سال ہے مگر وہ اس کے باوجود بھی صحت مند نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی زبردست توانائی اور صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ 82 سال کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور عزم سب کیلیے ایک مثال ہے۔ اگرچہ انہوں نے اپنی زندگی میں ٹی بی جیسی سنگین بیماریوں کا سامنا کیا، لیکن ان کے منظم اور صحت مند طرزِ زندگی نے انہیں آج بھی مضبوط اور متحرک رکھا ہوا ہے۔ ورک آؤٹ روٹین: امیتابھ بچن کا عزم امیتابھ بچن کے فٹنس ٹرینر ورندا مہتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ...
وہ آسمان سے زمین تک دنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس تدبیر کی روداد اْوپر اْس کے حضور جاتی ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے۔ وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا، زبردست، اور رحیم ۔جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی اْ س نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی۔ پھر اْس کی نسل ایک ایسے ست سے چلائی جو حقیر پانی کی طرح کا ہے۔ پھر اس کو نِک سْک سے درست کیا اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی، اور تم کو کان دیے، آنکھیں دیں اور دِل دیے تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔(سورۃ السجدۃ:5تا9)...
وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے. لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔یہ مختصر پوزیشن پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نازک اور پیچیدہ نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے، جو مشترکہ سیکیورٹی خدشات اور مختلف تزویراتی ترجیحات پر مبنی ہیں۔واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کی اور کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا تکنیکی اتحادی...
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑپتی 16 کے ایک حالیہ پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک کہانی سنی جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ کہانی ایک کنٹیسٹنٹ نے سنائی، جس کے مطابق ان کے شو روم میں ایک ایسا شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا دکھائی دیتا تھا۔ کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے بتایا، "یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔ شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔" یہ سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا، "ہمارے نام سے...
بیجنگ :14 جنوری 2025 کو چین کا” چھون یون” باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ ” چھون یون”، چین بھر میں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی سرگرمیوں کا ایک سیزن ہے جو چینی قمری نئے سال کے موقع پر آتا ہے، جس کو انسانی تاریخ میں سب سے بڑی انسانی ہجرت کے طور پر جانا جاتا ہے. ہر سال، آخری قمری مہینے کے 15 ویں دن سے اگلے سال کے پہلے مہینے کے 25 ویں دن تک، مجموعی طور پر تقریباً 40 دن، کروڑوں چینی اپنے گھر واپسی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ ملتے ہیں، اور نیا سال ایک ساتھ مناتے ہیں. چھون یون نہ صرف چین میں ایک منفرد ثقافتی منظر...
بالی وڈ کے اسٹارز کی کاپی کرنا یا ان کی طرح دکھنا بھارت میں ایک عام سی بات ہے۔ بہت سے لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ قدرتی طور پر ان کی طرح ہوں یا پھر میک اپ اور لباس کے ذریعے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت میں تقریبا تمام ہی بالی وڈ اسٹارز کے ڈپلیکیٹ موجود ہیں۔ کچھ لوگ تو خاص طور پر اس مقصد کے لیے جراحی بھی کرواتے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز جیسی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ ایک قسم کا کلچر بن چکا ہے، جہاں لوگ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے انداز، لباس اور حتیٰ کہ بول چال کو بھی اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ...
اگرچہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور لیجنڈری اداکارہ جیا بچن کی شادی کو 51 سال ہوچکے ہیں، لیکن سماجی حلقوں سے میڈیا تک سبھی یہ قیاس آرائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کہ آیا امیتا کا ریکھا سے تعلق ہے یا نہیں۔ دونوں بڑے اداکاروں یعنی امیتابھ بچن اور ریکھا کی جانب سے ہر طرح کی مسلسل تردید کے باوجود، اس میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ میں کسی اور رشتے کی افواہ اتنی دیر یا اتنی شدت سے چلی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟ درحقیقت، جیا بچن خود بھی کئی بار اس سوال کا سامنا کر چکی ہیں، تاہم، پیپل میگزین کے ساتھ 2008 کے...
اوٹاوا(نیوز ڈیسک)بھارتی نژاد کینیڈا کی حکمران جماعت کی رکن انیتا آنند نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے الیکشن لڑنے سے بھی دست بردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کینیڈا کی وزیر ٹرانسپورٹ انیتا آنند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پیروی کرتے ہوئے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں گے اور پڑھانے کے شعبے میں واپس چلی جائیں گی۔ انیتا آنند نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو میں بھی پرعزم ہوں کہ میرے لیے بھی ایسا ہی فیصلہ کرنے کا وقت ہے اور اپنے...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں، جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے جنملیا تھا، دونوں مما لک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی معطل ہیں، ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے، ایسے میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے لانے والے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔ مودی سرکاری...
کینیڈا(نیوز ڈیسک)جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے جنم لیا تھا۔دونوں مما لک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی تقریباً معطل ہیں۔ ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔ ایسے میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے لانے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔مودی سرکاری کی خوشی اُس وقت دوبالا...
اسپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق کی باز گشت نے زور پکڑ لیا۔ بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ قیاس آرائیوں نے اسوقت جنم لیا جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔ بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا کچھ عرصے سے ایک دوسرے کیساتھ نہیں دیکھا گیا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ 7 رکنی آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...