گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق وکیل کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا تاہم اب اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔
للیت بنڈل نے بتایا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ وہ نئے سال کے موقع پر نیپال گئے تھے جہاں انہوں نے ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا کی اور ساتھ وقت گزارا جس کے بعد ان کے درمیان صلح ہوگئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان اس قسم کی چیزیں ہوجاتی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گووندا اپنی اہلیہ سنیتا سے 37 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق لے رہے ہیں جس کی وجہ ایک اداکارہ کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، پاکستان انہيں مسترد کرتا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈيا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت پروپيگنڈا کر رہا ہے، یہ سب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد ہضم نہیں ہو رہا۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے زير سایہ بھارتی میڈيا کا پاکستان کے خلاف پروپيگنڈا مسترد کرتے ہيں، پاکستان میں اسپورٹس کو سبوتاژ کرنا بھارت کی مذموم کوشش ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے میدانوں میں کرکٹ کا ہونا، دنیا بھر کے لوگوں کی جیت ہے، جس کا ایک بڑا ثبوت یہاں پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں عوام کا بھرپور جوش و خروش ہے۔