میٹا کا نوجوانوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی متعارف کرائی گئی پیرنٹل کنٹرول اپ ڈیٹ کے بعد اب 16 برس سے کم عمر صارفین انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے۔
میٹا کا کہنا تھا کہ 16 برس سے کم عمر انسٹاگرام صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں مشکوک تصاویر کو خودبخود دھندلا کر دینے والے فیچر کو بند کرنے کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔
یہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹِین اکاؤنٹ سسٹم کی ایک توسیع کا حصہ ہے جس کو گزشتہ ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا (اور 16 برس سے کم عمر کسی بھی صارف کو ڈیفالٹ موڈ پر ٹِین اکاؤنٹ میں شامل کر دیا گیا تھا) جو کسی اکاؤنٹ کو خودبخود پرائیویٹ کر دیتا ہے، میسج کرنے کی سہولت کو کم کر دیتا ہے اور صارف کو میٹا کی حساس کانٹینٹ کی سیٹنگز میں سخت ترین کیٹیگری میں ڈال دیتا ہے۔
میٹا کا کہنا تھا کہ کمپنی فیس بک اور فیس بک میسنجر دونوں کے لیے ٹِین اکاؤنٹس متعارف کرانے جارہی ہے۔
کمپنی کے مطابق ستمبر کے بعد سے عالمی سطح ہر تقریباً 5 کروڑ 40 لاکھ نوعمر صارفین کو ٹِین اکاؤنٹس میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی نوجوانوں کیلئےبیرون ملک روزگار کا دروازہ کھل گیا
منسک(نیوز ڈیسک): بیلاروس نے پاکستانی ہنرمندوں کو 1.5 لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستانی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ہنرمندوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جو دونوں ملکوں کی معیشتوں کے لیے نفع بخش ثابت ہوگی۔
شہبازشریف نے کہا کہ بیلاروس جانے والے پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زراعت، تعلیم، دفاع، صنعتی ترقی، اور تجارت سمیت کئی شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کا باعزت موقع اور بیلاروس کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستانی وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:مونی رائے کے ماتھے نے مداحوں کو شک میں مبتلا کردیا