فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ 500 ارب اور حکمران طبقہ صرف 5 ارب ٹیکس دیتا ہے۔

کراچی میں دعوت افطار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کےحالات خراب ہیں اور مزید خرابی کی طرف جا رہے ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 پر جعلی طریقے سے ایم کیو ایم کو مسلط کیا گیا، یہ تماشا پورے ملک میں کیا گیا، حکمران طبقہ جب تک فارم 47 کے مطابق مسلط ہوتا رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے متوسط گھرانے بچوں کی فیس جمع نہیں کرواسکتے، حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ علاج کی سہولیات فراہم کرے اور امن قائم کرے، اندرون سندھ کے ڈاکو ہوں یا کچے پکے کے ڈاکو، سب مل کر قوم کو لوٹ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکمران طبقہ پورے سال میں صرف 5 ارب روپے ٹیکس دیتا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے سے وابستہ افراد 500 ارب روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ساری مراعات حاصل ہوتی ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دیتے، گزشتہ ایک سال میں آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے ادا کیے جو بجلی بنائی ہی نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، شہری اپنے زیورات فروخت کر کے بجلی کے بل جمع کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں سے ناجائز ٹیکسز ختم کر کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے، 70 روپے پیٹرول لیوی مسترد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم

پڑھیں:

نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد، ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد اور ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دستیاب وسائل سے 72 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی اسکیموں کا بیک لاک 13 سال سے کم کر کے ساڑھے 7 سال تک لے آئے ہیں جبکہ صحت انصاف کارڈ پر مانیٹرنگ کے بعد 90 کروڑ روپے سے زیادہ بچت کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبہ کے عوام کےلیے 40 ارب روپے کا سولر پروجیکٹ شروع کیا گیا، تعلیمی اداروں، مساجد اور سرکاری اداروں کو سولر پر لایا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، مالی مشکلات کے باوجود مختلف سیکٹرز میں کامیابیاں حاصل کیں، کے پی حکومت کے معاشی اصلاحات کا ملکی و غیر ملکی اداروں نے اعتراف کیا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ محکمہ پولیس میں ہنگامی طور پر اصلاحات کا آغاز کیا، 30 بلین سے زیادہ کا اسلحہ، گاڑیاں اور آلات مرحلہ وار خریدے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 105 گاڑیوں کو بلٹ پروف کیا جارہا ہے جس پر 321 ملین خرچ ہو رہے ہیں، 4 ہزار ایس ایم جیز حاصل کی گئی ہیں، جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں 2423 اہلکار بھرتی کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن میں 3797 آسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں، 1200 اہلکاروں کو ایلیٹ فورس کی ایڈوانس تربیت فراہم کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت 4 اضلاع میں سیف سٹی کے قیام پر 2 اعشاریہ 2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، ایک سال میں کم و بیش ایک ہزار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس شہداء کےلیے بھی نقد رقم، پلاٹس اور نوکریاں دی جارہی ہیں، شہداء کے لواحقین کو 367 ملین روپے اب تک دیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں 994 ملین روپے سے 501 پلاٹس دیے گئے ہیں، شہدا کے بچوں میں سے 281 اے ایس آئیز بھرتی کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے، اویس لغاری
  • خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا ملے گا؟
  • 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کا نفاذ مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن
  • 70 روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
  • نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد، ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، علی امین گنڈاپور
  • راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی بدلی گئی، مفتاح اسماعیل
  • اگر کوئی ملک ایم ایل ون میں ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے، وزیر ریلوے
  • 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کا ملزم گرفتار