بالی ووڈ اداکار گووندا اور اہلیہ کے درمیان 37 سال بعد طلاق کی افواہیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق گووندا کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کا سبب بنا ہے تاہم، گووندا یا سنیتا کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ پر 12 گھنٹےدیر سے پہنچنے والے گووندا اب وقت سے پہلے کیوں آتے ہیں؟
چند ہفتے پہلے ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے کہا تھا کہ وہ اور گووندا ایک دوسرے سے الگ الگ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے قریب ہوتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ کسی کو اپنا گھر توڑنے نہیں دیں گی اور کوئی انہیں الگ نہیں کر سکتا۔
سنیتا آہوجا نے خواتین کو کہا کہ اپنے شوہروں کا خیال رکھیں کیونکہ مرد کرکٹ کی طرح ہوتے ہیں کبھی اچھے اور کبھی برے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے مردوں کو ہاتھ میں رکھیں جیسا کہ انہوں نے رکھا ہوا ہے اور اگر ایسا نہیں کر سکتیں تو انہیں ماریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کی بیٹی نے گووندا کے گھر 20 دن تک بطور ملازمہ کام کیوں کیا؟
گووندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ وہ احمق لوگوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنا چاہتیں اور کم بولنا پسند کرتی ہیں تاہم گووندا احمق لوگوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ چار احمق لوگوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور پھر فضول باتیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سینئر اداکار کی شادی کو 37 برس بیت چکے ہیں۔ گووندا اور سنیتا آہوجا نے 11 مارچ 1987 کو شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں ایک بیٹا یشور دھن آہوجا اور ایک بیٹی ٹینا آہوجا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ گووندا گووندا طلاق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ گووندا سنیتا آہوجا
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہوگی، کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کامیابی یہ ہوگی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں، ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔