میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا: محمود خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا۔
سوات میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشارے بہت مل رہے ہیں لیکن بانئ پی ٹی آئی کی رہائی تک الگ سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔
محمود خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں چار پانچ گروپس بنے ہیں جو آپسں میں لڑ رہے ہیں۔
پشاورسابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نیب.
سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علی امین کی حکومت خود کچھ کر نہ سکی، میرے دور کی اسکیمیں بند کر دیں، صوبے کے 70 فیصد علاقوں میں امن نہیں ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
محمود خان نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جس پر عوام کی نظریں ہیں، وفاقی حکومت صوبےکو واجبات نہیں دے رہی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ آغاز ہوا۔
مردان میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران صوبے میں دہشت گردی پھر سے شروع ہوئی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اختلاف رائے کو پارٹی کے اندر رکھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مائینز اینڈ منرل بلز کے ذریعے وفاق کو کوئی اختیارات نہیں دے رہے، بل کو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔