امیتابھ بچن اور ریکھا کی کامیاب فلمی جوڑی کے درمیان رومانوی تعلقات کی داستانیں زبان زد عام رہی ہیں لیکن کم ہی لوگ محبت کی اس کہانی کی مکمل حقیقت سے واقف ہیں۔

اس حوالے سے معروف ولن اداکار رنجیت بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریکھا کا اصل مسئلہ یہ تھا کہ وہ بہت زیادہ خبروں میں رہنا پسند کرتی تھیں۔

ولن اداکار رنجیت نے انکشاف کیا کہ ریکھا بہت ضد کیا کرتی تھیں اور اُن کے امیتابھ بچن کے درمیان تعلقات کبھی اچھے نہیں تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات بہتر ہونا شروع گئے تھے لیکن اس میں کبھی گرم جوشی نہ آسکی تھی۔

ولن اداکار رنجیت نے یہ بھی بتایا کہ ریکھا اور امیتابھ بچن دونوں الگ الگ راستوں کے مسافر تھے۔ ان کے درمیان کافی معاملات پر تضاد تھا۔

یاد رہے کہ رنجیت اور ریکھا کے درمیان بھی دوستی تھی اور اپنی ایک فلم کے لیے رنجیت نے ریکھا کو سائن بھی کیا تھا لیکن بعد میں بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔

مگر اس کے بعد پھر کبھی رنجیت نے پیشہ ورانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن کے درمیان رنجیت نے

پڑھیں:

شاہ رخ اور عامر کے بعد، کیا سلمان خان کو بھی اپنی ’’گوری‘‘ ملے گی؟ اداکار کا مزاحیہ ردعمل

عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا سے اپنی 60 ویں سالگرہ کی پیشگی تقریب پر متعارف کروایا تھا۔

دلچسپ بات یہ کہ گوری شاہ رخ خان کی اہلیہ کا نام بھی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے صرف سلمان خان ہی رہ گئے ہیں جن کی زندگی میں ابھی تک کوئی ’’گوری‘‘ موجود نہیں ہے۔

نام کی مماثلت کو دیکھتے ہوئے، ایک صحافی نے میڈیا انٹرایکشن کے دوران عامر خان سے پوچھا کہ کیا سلمان خان کو بھی اپنی گوری ملے گی؟ اس پر عامر نے سب سے چٹخارے دار جواب دیا۔

صحافی نے عامر خان کو چھیڑتے ہوئے ادھورا سوال پوچھا، ’’شاہ رخ کے پاس گوری ہے، اب آپ کے پاس بھی ہے۔ اب سلمان کو بھی...‘‘ اور جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔ عامر نے فوراً جملہ مکمل کرتے ہوئے کہا، ’’سلمان کو بھی گوری ڈھونڈ لینی چاہیے؟‘‘

جب صحافی نے بتایا کہ یہی ان کا مطلب تھا، تو عامر خان نے مذاق میں کہا، ’’سلمان اب کیا ڈھونڈے گا؟‘‘

پریس میٹ کے دوران عامر خان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا سلمان خان ڈیٹنگ کے معاملے میں ان سے یا شاہ رخ خان سے مشورہ لیتے ہیں؟ عامر نے کہا، ’’سلمان وہی کریں گے جو ان کے لیے اچھا ہو۔‘‘

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ بنگلور سے تعلق رکھتی ہیں۔ فی الحال، وہ عامر کی پروڈکشن فرم کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ دونوں 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، لیکن دو سال پہلے دوبارہ ملے اور محبت میں پڑگئے۔ چونکہ گوری فلم انڈسٹری سے نہیں ہیں، اس لیے ان کا عامر کی فلموں سے واقفیت بھی محدود ہے۔

میڈیا میٹ اینڈ گریٹ کے دوران، گوری سپراٹ نے اپنے مثالی پارٹنر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ایسے شخص کو چاہتی تھی جو مہربان، شریف اور دیکھ بھال کرنے والا ہو۔‘‘

جب عامر خان کی باری آئی، تو انہوں نے کہا، ’’میں ایسے شخص کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں پرسکون رہ سکوں، جو مجھے سکون دے۔ اور وہ یہاں موجود تھیں۔ وہ بنگلور میں پلی بڑھی ہیں، اور ان کا رجحان مختلف قسم کی فلموں اور آرٹس کی طرف تھا۔ اس لیے وہ ہندی فلمیں نہیں دیکھتیں۔ شاید انہوں نے میرا زیادہ کام بھی نہیں دیکھا ہوگا۔‘‘

عامر خان نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو اپنے ممبئی رہائش گاہ پر گوری سپراٹ سے ملنے کے لیے بھی مدعو کیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کب اپنی ’’گوری‘‘ ڈھونڈتے ہیں، یا پھر وہ اپنے ساتھی خانز کی طرح کامیاب ہوجاتے ہیں۔ شاید وہ کہیں گے، ’’گوری تو میرے پاس بھی ہے، بس وہ میری فلموں میں ہی ہے!‘‘

متعلقہ مضامین

  • نعمان اعجاز نے سب کے سامنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا؛ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • تجارتی تعلقات بڑھانے پر پاک سعودی تاجروں، پرفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم
  • پاکستانی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل، اسرائیلی اخبار ہیوم نے بڑا دعوی کردیا
  • باہمی تعلقات کے متعلق بھارتی وزیر اعظم کا بیان خوش آئند، چین
  • امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟
  • چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی عہد یدار
  • شاہ رخ اور عامر کے بعد، کیا سلمان خان کو بھی اپنی ’’گوری‘‘ ملے گی؟ اداکار کا مزاحیہ ردعمل
  • چینی معیشت بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہے، چینی عہدیدار
  • پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات پر بھارت کی تلملاہٹ