مرغے کی 50 منٹ میں 80 بانگیں، مالک کو لاکھوں جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور:
برطانوی گاؤں، نیو ٹوپٹن کے رہائشی ڈیرک باور کو اپنے مرغ اور سْستی سے 3 ہزار پاؤنڈ (11.71 لاکھ روپے) کا جرمانہ پڑ گیا۔
اس کے پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ مرغ صبح سویرے پے در پے بانگیں دیتا ہے، وہ سو نہیں پاتے اور بہت تنگ ہیں۔
مقامی حکومت نے گھر کے نزدیک آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ لگایا تو انکشاف ہوا، مرغ صبح محض 50 منٹ میں 80 بانگیں دیتا ہے جو غیر فطری تھا۔
مقامی حکومت نے ڈیرک کو نوٹس بھیجا کہ مرغے کا حل نکالے۔ ڈیرک مگر نوٹسوں سے بے پروائی برتتا رہا اور مرغے نے پڑوسیوں کی جان عذاب میں ڈالے رکھی۔
آخر حکومت نے کیس مجسٹریٹ کو بھجوایا جس نے ڈیرک پہ بھاری جرمانہ کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں ڈاکٹر کا شارٹ ٹرم اغوا، ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے
لاہور:ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس تین ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔
مسلح ملزمان نے ڈاکٹر مختار حسین کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے مختلف مقامات پر گھمایا اور اسلحے کے زور پر بینک سے رقم نکلوانے پر مجبور کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے تین موبائل فون اٹھائے اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لے جاکر ڈاکٹر مختار کو ذہنی اذیت دیتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پانچ لاکھ روپے نکلوائے۔
واردات کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جبکہ وہ شہری کو ایف آئی آر درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔
لوٹ مار کے بعد ملزمان نے ڈاکٹر مختار کو فیروز پور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شہری کے بیان پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔