بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں جنہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیتانشی گوئل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم لاپتہ لیڈیز کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور بوبی دیول نے پیش کیا جس کو وصول کرتے ہوئے نیتانشی آبدیدہ ہوگئی۔

جذبات پر قابو پاتے ہوئے نیتانشی نے فلم کی ٹیم اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم کے سفر میں انہیں سپورٹ کیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لاپتہ لیڈیز اسٹار نے کہا کہ ’میں اس کی توقع نہیں کر رہی تھی میں امید کر رہی تھی کہ لاپتا لیڈیز بڑے ایوارڈز جیتے گی، لیکن میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں خود بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت جاؤں گی۔ دوسرے نامزد امیدوار ناقابل یقین تھے، اور میں ان سب کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے جو پیار ملا ہے اس لئے میں شکرگزار ہوں‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بہترین اداکارہ

پڑھیں:

منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کورئیر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن جبکہ راولپنڈی میں کویت کے لیے بک کروائے گئے پارس سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی  ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔

لاہور ریلوے اسٹیشن ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایک مشکوک پارسل سے 1.7 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کوگرفتارکیا گیا۔ پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے کار سوار کو گرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ  41 لاکھ سے زائد مالیت کی  43.543 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ندا یاسر اور رابعہ انعم گلے ملتے ہوئے جذباتی کیوں ہوئیں، کس کو کیا پیغام دیا؟
  • حکومت کیخلاف پھرمظاہرے پھوٹ پڑے، 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی
  • بنگلہ دیش میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے
  • 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں احتجاج کا آغاز
  • آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور اہلیہ کی پُراسرار موت کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی
  • منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد
  • معروف اداکارہ نے سونا کیسے دوسرے ملک اسمگل کیا؟ اعترافی بیان نے تہلکہ مچا دیا
  • نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • لیجنڈری اداکارہ وجنتی مالا انتقال کرگئیں؟ بیٹے کا بیان سامنے آگیا