WE News:
2025-04-17@11:08:58 GMT

جیا بچن اور امیتابھ بچن کی محبت کیسے پروان چڑھی؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

جیا بچن اور امیتابھ بچن کی محبت کیسے پروان چڑھی؟

بالی ووڈ کی مایہِ ناز اداکارہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن آج اپنی 77ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کی اور امیتابھ بچن کی محبت کے بارے میں بھی ایک بار پھر بات ہو رہی ہے کہ آخر ان کے درمیان محبت کب پروان چڑھی۔

اداکاری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی محبت کی کہانی 1970 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوئی اور وہ آج تک ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

جیا نے جب امیتابھ بچن سے ملاقات کی تو ان پر اس ملاقات کا بہت گہرا اثر ڈلا۔ ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا، ’مجھے ان سے فلم ’گُڈی‘ کے سیٹ پر متعارف کرایا گیا۔ میں ان سے متاثر ہوئی اور کچھ حد تک ان کے احترام میں تھی کیونکہ وہ ہری ونش رائے بچن کے بیٹے تھے۔ میں بہت جلد ان سے محبت کرنے لگی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل

کہا جاتا ہے کہ امیتابھ کو جیا سے محبت اس وقت ہوئی جب وہ فلم ’ایک نظر‘ میں ساتھ کام کر رہے تھے۔ اس وقت جیا پہلے ہی بڑی اسٹار تھیں، جبکہ امیتابھ ابھی اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ راجیش کھنہ، جو جیا کے بہت قریبی دوست تھے، ان کی امیتابھ کے ساتھ تعلقات کی حمایت نہیں کرتے تھے۔

 امیتابھ بچن نے ایک بار اپنے شیئر کیا تھا کہ انہوں نے جیا کے ساتھ لندن جانے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ فلم ’زنجیر‘ کی کامیابی کا جشن منایا جا سکے، مگر ان کے والد اس بات کے حق میں نہیں تھے کہ وہ بغیر شادی کے سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی خاتون مداح سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

انہوں نے لکھا تھا، ’میرے والد نے مجھے سختی سے کہا کہ اگر تم اس لڑکی کے ساتھ چھٹی پر جا رہے ہو، تو تمہیں اس سے شادی کرنی ہوگی ورنہ تمہیں اس کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہے۔ میں ایک فرمانبردار بچہ تھا۔ میں نے اگلے ہی دن شادی کر لی، ایسی شادی جو صرف خاندان اور کچھ قریبی دوستوں کی موجودگی میں کی گئی، بغیر کسی دھوم دھام کے، اور اسی رات ہم چھٹی پر روانہ ہو گئے‘۔

یہاں تک کہ جب امیتابھ اور ریکھا کے درمیان تعلقات کی افواہیں چل رہی تھیں تو جیا نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا اور اپنے شادی شدہ رشتہ کی حمایت کی اور ہمیشہ امیتابھ پر مکمل اعتماد رکھا ہے۔ امیتابھ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیوی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ صرف شکر گزار ہیں کہ جیا بھی فلمی دنیا سے ہیں اور اس انڈسٹری اور اس کے بارے میں اڑائی جانے والی افواہوں کے بارے میں سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟

امیتابھ اور جیا ہمیشہ کہتے ہیں کہ ان کے بچوں، ابھشیک اور شیویتا کا ہونا ان کے رشتہ کی سب سے بہترین چیز ہے۔ جب جیا فلم ’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں، تو سیٹ پر ہر کوئی ان کی راحت کا خیال رکھتا تھا اور انہیں خاندان کی طرح دیکھ بھال کرتا تھا۔

واضح رہے کہ 9اپریل1948کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے ایک بنگالی خاندان میں جنم لینے والی جیا بہادری نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات1963میں فلمMahanagarسے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن جیا بہادری کی پہلی فلم”گڈی”تھی جس کے بعد انہوں نے “ابھیمان”،جوانی دیوانی،باورچی،پیا کا گھر،زنجیر،سلسلہ،شعلے،ہزار چوراسی کی ماں،فضاء،کبھی خوشی کبھی غم اور کل ہونا ہو جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے بہترین اداکارہ اور معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

کامیاب اداکارہ ،بیوی اور سیاستدان کی حیثیت سے خود کو منوانے والی جیابچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن بالی ووڈ جیا بچن جیا بچن سالگرہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن بالی ووڈ جیا بچن جیا بچن سالگرہ امیتابھ بچن جیا بچن کی بالی ووڈ انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر سے وہ تمام باہنر افراد جو نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ‘اسکِلڈ مائگرینٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا’ کے ذریعے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ 55 سال سے کم عمر کے ان تمام افراد کو اس ویزا اسکیم کے ذریعے نہ صرف اپنے ملک ملک میں خوش آمدید کرتا ہے بلکہ انہیں مستقل شہریت بھی دیتا ہے جو ہنرمند ہوں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ جانے اور شہریت اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر

یہ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو کوالیفکیشن، تجربہ اور سابقہ ملازمتوں پر مبنی تجزیے میں 6 نمبر اسکور کرنے ہوں گے، اس ویزا کے لیے نیوزی لینڈ کی کسی مصدقہ کمپنی سے ملازمت کی آفر ہونا بھی لازمی ہے۔

یہ ویزا حاصل کرنے والے افراد اپنے اہل و عیال کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہ کر کام کرسکیں گے، اور انہیں نیوزی لینڈ آنے جانے کی آزادی ہوگی۔ ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد یہ افراد نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے درخواست دینے کے بھی اہل ہوں گے۔

اس ویزا کے لیے اپلائی کرتے ہوئے 6450 نیوزی لینڈ ڈالر کی فیس جمع کرنا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کا ٹیسٹ سرٹفیکیٹ ہونا بھی لازمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

باہنر افراد شہریت نیوزی لینڈ ویزا پالیسی

متعلقہ مضامین

  • وطن کی محبت میں بندھی اوورسیز کی آواز!
  • انتڑیوں کی سوزش سے نجات کیسے ممکن ہے؟
  • مولانا فضل الرحمان افغانستان کی محبت میں اندھے ہو کر پاکستان کو کوسنے دینے لگے
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
  • دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ مریم وٹو نے بتا دیا
  • باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
  • کوچۂ سخن
  • سچی محبت کی زندہ مثال،نوجوان نے اپنا جگر دیکر بیوی کی جان بچالی
  • امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات