Express News:
2025-03-17@22:43:26 GMT

امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھارت میں سب سے بڑے ٹیکس دہندگان بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 350 کروڑ روپے کی آمدنی پر 120 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے والے 82 سالہ امیتابھ بچن نے فلموں، ٹی وی شوز اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات کے ذریعے یہ آمدنی حاصل کی اور یوں وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مالی ذمے داری کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ انہوں نے 15 مارچ کو 52.

5 کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

ماضی کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے کل مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، جن میں تقریباً 55 کروڑ روپے کے زیورات اور 16 گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 17.66 کروڑ روپے ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن کروڑ روپے

پڑھیں:

حکمران 5 ارب، تنخواہ دار طبقہ 500 ارب ٹیکس دیتا ہے، حافظ نعیم

فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ 500 ارب اور حکمران طبقہ صرف 5 ارب ٹیکس دیتا ہے۔

کراچی میں دعوت افطار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کےحالات خراب ہیں اور مزید خرابی کی طرف جا رہے ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 پر جعلی طریقے سے ایم کیو ایم کو مسلط کیا گیا، یہ تماشا پورے ملک میں کیا گیا، حکمران طبقہ جب تک فارم 47 کے مطابق مسلط ہوتا رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے متوسط گھرانے بچوں کی فیس جمع نہیں کرواسکتے، حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ علاج کی سہولیات فراہم کرے اور امن قائم کرے، اندرون سندھ کے ڈاکو ہوں یا کچے پکے کے ڈاکو، سب مل کر قوم کو لوٹ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکمران طبقہ پورے سال میں صرف 5 ارب روپے ٹیکس دیتا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے سے وابستہ افراد 500 ارب روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ساری مراعات حاصل ہوتی ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دیتے، گزشتہ ایک سال میں آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے ادا کیے جو بجلی بنائی ہی نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، شہری اپنے زیورات فروخت کر کے بجلی کے بل جمع کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں سے ناجائز ٹیکسز ختم کر کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے، 70 روپے پیٹرول لیوی مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 8 ماہ میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل، تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا
  • گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا، دستاویز
  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا خسارہ 318 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
  • عدالت کا زخمی ڈیلیوری بوائے کو 13 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر پی سی بی کو کتنے ملین ڈالرز کا نقصان ہوا؟؛ بھارتی میڈیا کی رپورٹ
  • خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا ملے گا؟
  • حکمران 5 ارب، تنخواہ دار طبقہ 500 ارب ٹیکس دیتا ہے، حافظ نعیم
  • بالی ووڈ اسٹارز میں مقبول اسپتال میں1500کروڑ روپے کا فراڈ
  • بالی ووڈ اسٹارز میں مقبول اسپتال میں1500کروڑ  روپے کا فراڈ