ارب پتی امیتابھ بچن کا پہلا معاوضہ کتنا تھا اور ایک کمرے میں کتنے لوگوں کیساتھ گزارا کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔
اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں بھی گزارا کرچکے ہیں‘۔
اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ’ کالج سے پڑھائی کے بعد ملازمت کی تلاش میں کلکتہ آیا تھا جہاں 400 روپے ماہانہ تنخواہ پر نوکری مل گئی، اس دوران ہم 8 لوگ ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، 8 لوگوں کے کمرے میں 2 پلنگ تھے لہٰذا زمین پر سونا پڑتا تھا، پلنگ پر سونے کیلئے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے تھے لیکن بہت مزہ آتا تھا اور سب خوش رہتے تھے‘۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار: محکمہ زکوٰۃ ختم، 30 کروڑ تقسیم پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آتی تھی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید موثر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے والا معاشرہ بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ وپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، پچھلے دو سالوں سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔