ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اشیائے خوردونوش کی فراہمی، قیمتوں کی نگرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کی آمد پر پوری قوم بالخصوص اہل بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا مہینہ ہے، جو ہمیں خود احتسابی اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور اس مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی، قیمتوں کی نگرانی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، تاکہ رمضان کی رحمتیں سب کے لئے یکساں طور پر میسر آسکیں۔ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے طفیل ہمیں امن، ترقی اور بھائی چارے کی راہوں پر گامزن رکھے اور بلوچستان کو خوشحالی و استحکام عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں مبلغات کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنیکی کوشش کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے۔ یہ نزول قرآن اور بہار قرآن کا مہینہ ہے۔ اس لئے ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہم میں سے ہر انسان کو چاہئے کہ وہ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنا دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مبلغات کے لئے منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مبلغات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزہ عظیم عبادت ہے، جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا سبب ہے اور آتش جہنم کے مقابلے میں ڈھال ہے۔ ہمیں ماہ مبارک رمضان کے دوران اپنی آنکھوں، ہاتھوں، کانوں اور تمام اعضاء و جوارح کو بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی اور معصیت سے بچانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ دار کو افطار کرانا باعث اجر و ثواب ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑھ کر ماہ مبارک رمضان میں غریب اور مسکین لوگوں کی افطار کا اہتمام کرنا چاہئے۔ دینی مدارس اور مساجد کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کی پرنسپل رقیہ سلطانہ نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں۔ خواتین میں دین کی تبلیغ اور دینی تعلیمات کا فروغ ضروری ہے۔ نئی نسل کی تربیت خواتین کی ذمہ واری ہے۔ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کی جانب سے ہر سال ماہ مبارک رمضان اور محرم الحرام میں صوبہ بلوچستان اور ضلع جیکب آباد میں مبلغات کو اعزام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی ماہ مبارک رمضان میں مدرسہ کے زیر انتظام 31 مقامات پر خواہران کو تبلیغ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • رمضان المبارک رحمت، بخشش و مغفرت کا مبارک مہینہ ہے، طاہرالقادری
  • ماہ مبارک نُزول قرآنِ کریم
  • کوئٹہ، بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
  • وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس، قومی شاہراہوں کی بندش پرسخت کارروائی کا فیصلہ
  • استقبال ماہ مبارک رمضان
  • ماہ رمضان مبارک کی آمد، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
  • کوئٹہ میں میڈیا ہاوسز کی بندش قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • جب دھماکے ہوتے ہیں تو سب کو بلوچستان یاد آجاتا ہے، سرفراز بگٹی