اسلام آباد (آن لائن) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زاید مہنگا ہوا، جلانے والی لکڑی 13 روپے من مہنگی، پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو27 روپے، آلو فی کلو 9 روپے، زندہ مرغی فی کلو 9 روپے، پیاز فی کلو 13 روپے سستی ہوگئی۔ ایل پی جی، دال ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ چاول، ڈبل روٹی، تازہ دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مہنگائی کی شرح

پڑھیں:

لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لائنز ایریا میں شادی کی تقریب میں جانے والی فیملی کے بند گھر سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری کر کے لے گئے،۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گرائونڈ کے سامنے والے گھر سے ڈاکو 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کے لے گئے۔پولیس اور فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔گھر کے مالک شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً 10 بجے تمام گھر والے گھر کو تالا لگا کر گئے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے جب شادی کی تقریب سے واپس آئے تو گھر اور اندر موجود تمام الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، دیکھنے پر معلوم ہوا کہ الماریوں کی تجوری میں رکھے طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان غائب تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 تولے کے طلائی زیورات، 34 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان گھر سے غائب ہے جبکہ مزید دیکھنے پر معلوم ہوگا کہ کیا کیا سامان چوری ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری
  • مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
  • مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجو21 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • معروف ادارے کی ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیشگوئی
  • مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21 اشیاء مزید مہنگی
  • ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • گدون ٹیکسٹائل ملز نے کپاس کی کم پیداوار کے باوجود مضبوط کارکردگی دکھائی. ویلتھ پاک
  • نان کسٹم پیڈ اشیا کے نام پر شہری لٹنے لگے، اس سے بچا کیسے جائے؟