Daily Ausaf:
2025-02-02@18:00:28 GMT

کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔

ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں شہریوں کو فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کروڑ روپے

پڑھیں:

نیپرا کی ڈسکوز کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔
جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 1روپے 3پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے مسلسل 6ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے جی نے کہا کہ اس سے قبل صارفین سے نومبرکے ایف سی اے کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت صارفین سے مزید 28پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ نیپرا ترجمان نے کہا کہ ایف سی اے کااطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، گھریلو 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین ،زرعی،پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
نیپرا

متعلقہ مضامین

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت کا ہوش اُڑا دینے والا بجلی بل کتنا آتا ہے؟
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی سستی کرنے کیلئےنیپرا سے رجوع
  • ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، درخواست نیپرا کو ارسال
  • بجلی سستی ہونے والی ہے! بڑی خوشخبری
  • حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
  • رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان
  • نیپرا کی ڈسکوز کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل