لاہور:

تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔

گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان بلال نے بتایا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور نے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور ان کی ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ ایس پی فرقان بلال کے مطابق، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قاسم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ 

ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں دبئی چوک پر بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم ارشد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے ملزم سجاد سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی، ڈرائیور گرفتار
  • بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے افسران گرفتار
  • لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت 
  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار
  • کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • گوادر: گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار