وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں اسٹارٹ اپس، کاروبار کی توسیع، جدت کاری، ورکنگ کیپیٹل، کمرشل لاجسٹکس، اور آب و ہوا کے موافق کاروبار شامل ہیں۔

اسکیم کا مقصد صوبے بھر میں ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کاروباری، روزگار کی تخلیق اور برآمدات میں معاونت کے ذریعے معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

قرض کی رقم کو کن 3 درجوں پر تقسیم کیا گیا ہے؟

ٹیئر ون:

قرض کی حد 1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک ہے۔

ٹیئر ٹو:

قرض کی حد 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک ہے۔

ٹیئر تھری:

قرض کی حد 1 کروڑ سے 2.

5 کروڑ تک ہے۔

واضح رہے کہ قرضوں کی ادائیگی منظوری کی شرائط کے مطابق مساوی ماہانہ اقساط میں کی جائے گی اور لیٹ سرچارج روزانہ کی بنیاد پر ایک روپے سے ایک ہزار روپے تک فی دن لاگو ہوں گے۔

درخواست کا عمل

درخواست دہندگان کے پاس درخواست شروع کرنے سے پہلے درج ذیل دستاویزات جیسے پاسپورٹ سائز کی تصاویر اور شناختی کارڈ کی اسکین شدہ کاپیاں یا واضح تصاویر تیار ہونی چاہئیں۔

اس کے علاوہ، درخواست دینے کا عمل شروع کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ موبائل نمبر، نام، شناختی کارڈ کی کاپیاں، اور دو حوالوں کے موبائل نمبر (جو خون کے رشتہ دار نہ ہوں) موجود ہوں۔

اس کے علاوہ فعال ٹیکس فائلر کا ثبوت، کاروباری آمدنی اور اخراجات کی معلومات، کرایہ کا معاہدہ، ٹرانسفر لیٹر یا کاروبار اور رہائشی پتوں سے متعلق رجسٹری کی کاپیاں اور ادائیگی کی درخواست کے لیے فیس ہونی چاہیے۔

کولیٹرل (ازالے) میں جائیداد کی منتقلی کا خط، رجسٹری، فرد، یا سرکاری سیکیورٹیز دی جاسکتی ہیں۔

درخواست دینے کا عمل

درخواست دینے سے پہلے آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں تیار کرنی ہوں گی:

پاسپورٹ سائز کی تصاویر: آپ کو اپنی تازہ اور واضح پاسپورٹ سائز کی تصاویر کی ضرورت ہوگی۔

شناختی کارڈ کی کاپیاں: آپ کے شناختی کارڈ کی دونوں طرف کی واضح کاپیاں لگانا ضروری ہے۔

موبائل نمبر: آپ کے شناختی کارڈ سے رجسٹرڈ موبائل نمبر، آپ کا نام اور شناختی کارڈ کی کاپیاں ہونا لازمی ہے۔

دو گواہوں کے نمبر: آپ کو دو ایسے لوگوں کے موبائل نمبر فراہم کرنا ہوں گے جو آپ کے خون کے رشتہ دار نہ ہوں۔

ٹیکس کا ثبوت: اگر آپ ٹیکس دیتے ہیں تو آپ کو ٹیکس فائلر کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

کاروبار کی معلومات: اگر آپ کا کوئی کاروبار ہے تو آپ کو اس سے متعلق آمدنی اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔

رہائش کی معلومات: اگر آپ کرایے کے مکان میں رہتے ہیں تو آپ کو کرایہ کا معاہدہ دینا ہوگا۔ اگر آپ کا اپنا مکان ہے تو آپ کو اس کی رجسٹری کی کاپی دینی ہوگی۔

کاروبار کا پتہ: اگر آپ کا کوئی کاروبار ہے تو آپ کو اس کے پتے کی رجسٹری کی کاپی دینی ہوگی۔

آسان کاروبار لون پروسیسنگ فیس کتنی ہے؟

ٹیئر 2 کے لیے درخواست جمع کروانے کی فیس 5000 روپے ہے جبکہ ٹیئر 3 کے لیے درخواست جمع کروانے کی فیس 10 ہزار روپے ہے۔

ضمانت (کولیٹرل):

اگر آپ سے ضمانت مانگی جائے تو آپ مندرجہ ذیل چیزیں پیش کر سکتے ہیں:

جائیداد کی منتقلی کا خط

جائیداد کی رجسٹری

فرد

سرکاری سیکیورٹیز

درخواست کیسے پُر کریں؟

1۔ درخواست شروع کرنے کے لیے ایک اکاؤنٹ بنائیں۔

2۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ موبائل نمبر آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔

3۔ درخواست کو مکمل کرنے کے لیے کم از کم 15 منٹ مختص کریں۔

4۔ فارم جمع کروائیں۔

5۔ اگر ضرورت ہو تو اضافی معلومات اپ لوڈ کریں۔

درخواست جمع کرانے کے بعد

جب آپ اپنی درخواست جمع کروائیں گے تو آپ کو ایک رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔ یہ نمبر آپ کو اسکرین پر دکھائی دے گا اور آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بھیجا جائے گا۔

اس رجسٹریشن نمبر کی مدد سے آپ اپنی درخواست کی پیشرفت کے بارے میں جان سکیں گے۔ آپ کو اس کے بارے میں باقاعدگی سے ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع ملتی رہے گی۔ اس کے علاوہ، آپ اس ویب سائٹ پر جا کر بھی اپنی درخواست کی تازہ صورتحال چیک کر سکتے ہیں جو آپ کو بتائی جائے گی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کی درخواست جمع کے ذریعے تو آپ کو آپ کو اس کرنے کے اگر آپ کے لیے قرض کی

پڑھیں:

سبی میں نوجوان دلچسپ شرط لگا کر لاکھ روپے جیت گیا

سبی:

بلوچستان کے ضلع سبی میں نوجوان دلچسپ شرط لگا کر لاکھ روپے جیت گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نے سبی بازار سے تلی گاوٴں تک 50 کلو چینی کا تھیلا کندھے پر رکھ کر 27 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔

شرط جیتنے والے نوجوان نے 27 کلومیٹر کا پیدل سفر ساڑھے پانچ گھنٹے میں مکمل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گھر بیٹھے شناختی کارڈ کیسے بنواسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
  • نظامِ تعلیم
  • پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے ؟
  • سبی میں نوجوان دلچسپ شرط لگا کر لاکھ روپے جیت گیا
  • شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست
  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
  • گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بینک گارنٹی ختم