اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا ہے۔
حصص مارکیٹ میں خرید و فروخت کے مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری دن ایک ہزار 784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35 اعشاریہ 9 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 961 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پرسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔