10 روپے فی کلو سبزی، سستی سبزی بازار نے دھوم مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کی فضا میں مہنگائی کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے سستی سبزی بازار کی آمد نے تازہ ہوا کا در کھول دیا ہے۔
سستی سبزی بازار کے قیام نے عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، یہاں، جہاں عام بازاروں میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں، شہریوں نے صرف 10 روپے فی کلو سبزیاں خریدیں۔
حیدر آباد میں منتخب نمائندوں نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بازار کھولا ہے، ایک روزہ سستی سبزی بازار کے قیام نے امیدوں کو روشنی بخشی اور شہریوں کو بڑی تعداد میں خریداری کے لیے کھینچ لیا۔
لطیف آباد کے علاقے 12 نمبر میں یونین کونسل 109 کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں کی جانب سے ایک ایسا اقدام کیا گیا، جو قابل ستائش ہے۔ انھوں نے عام مارکیٹ میں مہنگے داموں پر بکنے والی سبزیوں کو صرف دس روپے فی کلو کے نرخ پر فراہم کر کے عوامی خدمت کی ایک مثال قائم کی۔
سستی سبزی بازار میں پیاز، آلو، ٹماٹر، کریلے، مٹر اور دیگر سبزیاں دستیاب تھیں، جنھیں دیکھ کر شہریوں کے چہرے خوشی سے جگمگا اٹھے۔ خواتین اور مرد حضرات نے نہ صرف خریداری کی بلکہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ ملک سے مہنگائی کا یہ بوجھ جلد ختم ہو جائے۔
’190مزیدپڑھیں: ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کر انجام تک پہنچائی‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سستی سبزی بازار
پڑھیں:
سیف علی خان کے گھر پر نامور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کی آمد نے دھوم مچادی
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔
سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔
ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
دَیا نائیک نے 1995 میں بطور پولیس افسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 87 انکاؤنٹرز کرچکے ہیں۔
وہ ممبئی پولیس کی ڈیٹینشن یونٹ کا حصہ رہے ہیں اور 1990 کی دہائی کے آخر میں اس یونٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کے کام کی وجہ سے وہ بھارتی پولیس فورس کے مشہور افسر بن چکے ہیں۔
دَیا نائیک کی زندگی پر مبنی کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، جیسے 'اب تک چھپن' اور 'رسک'۔ ان کے مشہور انکاؤنٹرز کی وجہ سے ان کا شمار ممبئی پولیس کے قابلِ اعتماد افسران میں ہوتا ہے۔
سیف علی خان کے حملے کی تحقیقات کے دوران دَیا نائیک کی موجودگی نے عوام میں ایک امید کی لہر پیدا کی ہے کہ حملہ آور جلد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔