2025-02-20@22:40:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1260
«جلی ہوئی»:
(نئی خبر)
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ احتجاج کریں لیکن ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بار اپوزیشن کے ساتھیوں سے کہاکہ عوام کے مسائل پر بھی بات کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اگر خود پر مقدمات کا شکوہ ہے تو ہم بھی ماضی میں اس دور سے گزر چکے ہیں۔ 2014 میں جب میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہا تھا تو پارلیمنٹ پر دھاوا بولا گیا اور مجھے پیغام بھجوایا گیا کہ...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تھا وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے دوسرے دن توہین عدالت ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہئے، صدر سے اپیل کے لئے ان کا وقت جلد آئے گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر قانون اپنے میاں صاحبان کیلئے یہ موقع بچا کر رکھیں، جب نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے کیسز...
نئی دہلی (شوبز ڈیسک)کچھ روز قبل چاقو حملے میں زخمی ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو ایک مشکل نے گھیر لیا ہے، اور ان کی جائیداد پر حکومت کی جانب سے قبضہ کرنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش ریاست کی عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پٹودی خاندان کی جائیدادوں پر حکم امتناع اٹھا لیا ہے، جن کی مالیت قریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا خاندان 1968 کے اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت اپنی اراضی سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔ ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاؤس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی درجہ بندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 3 درجے ترقی کرکے 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان بھی 2 درجہ ترقی کرکے 18ویں نمبر پر آگئے ہیں تاہم حالیہ درجہ بندی میں بابر اعظم کی تنزلی دیکھی گئی ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 16 نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ کی کیٹیگری میں نعمان علی دوبارہ ٹاپ 10 پوزیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ مزیدپڑھیں:صبا قمر کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی مبینہ طور پر سیلفی کے لیے انتظار کرتے بھارتی فوجی اہلکار کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کڑی تنقید کے زد میں آگئے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ممبئی میں گاڑی سے اتر کر جب ویرات کوہلی جارہے تھے تو ایک فوجی اہلکار فون لے کر بلے باز کے پاس آیا جس کو انہوں نے نظر انداز کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ویرات پر جان بوجھ کر فوجی کے ساتھ سیلفی سے لینے سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سچن ٹینڈولکر...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت 30 سالہ بنگلا دیشی پہلوان محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم قومی سطح پر کشتی کا کھلاڑی رہ چکا ہے اور جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے اداکار کو شدید زخمی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے باندرا میں واقع سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ اداکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی، لیکن ملزم نے چھری کے وار کرکے انہیں زخمی کردیا۔ سیف علی خان کو 6 زخم آئے جن میں سے 2 گہرے اور ایک...
قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے، ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندہ ہیں جو وفاق پر ترس کھا کر جی بی میں فنڈز دلانے سے روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرمل کے...
مسلمانوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے انہوں نے اقلیتی اضلاع میں مسلم لڑکیوں کیلئے ہاسٹل بنانے اور مسلمانوں کی تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی کمیشن قائم کرنے کی تجویز دی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ کو ایک جامع مراسلہ پیش کرتے ہوئے آئندہ یونین بجٹ 2025ء کے لئے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز بی بالخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی کے لئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں تعلیم پر جی ڈی پی کا موجودہ خرچ، جو صرف 2.9 فیصد ہے، عالمی معیار کے لحاظ سے بہت کم...
لاس اینجلس میں مقیم مشہور امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خودکشی کرلی ہے۔ 39 سالہ اداکار مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’ڈیز آف اوور لائف‘‘ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کے مطابق مارٹن کی موت خود کو پھانسی لگانے سے واقع ہوئی ہے۔ مونٹانا میں پرورش پانے والے مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری سے کیا تھا۔ وہ نوعمری میں میڈرڈ واپس آئے جہاں انھوں نے ماڈل کے طور پر کام کیا اور اداکاری کی کلاسز لیں۔ گریجویشن کے بعد وہ اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشنز میں بھی نظر آئے۔ TagsShowbiz News Urdu
پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل...
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنے کی ترامیم بھی بل میں شامل ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھاکہ...
وفاقی حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کے لیے نیا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں سوشل میڈیا اور جعلی خبروں سے متعلق اہم قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اس بل میں جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے سزاؤں اور جرمانوں کا تعین بھی کیا جائے گا، جس میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو 20لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات کے دوران موجود نہ ہونے پرسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاو¿س بزنس ایڈوائزری میں طے ہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگا اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔سپیکر نے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔ اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ یاد رہے کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو عالمی میڈیا نے کرپشن کی سرخیوں میں نمایاں جگہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں بیوی نے رشوت میں دو سو کنال زمین حاصل کی۔ اس کرپشن کے تحت ٹرسٹ بنایا گیا اور قیمتی انگوٹھیاں لی گئیں، جس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ بند لفافے میں کابینہ اجلاس میں لایا گیا اور سپریم کورٹ نے بھی یہ واضح کیا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔ انہوں نے...
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کو 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکار اسپتال سے بھاری سیکیورٹی کے ہمراہ اپنے اپارٹمنٹ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔ ڈینم جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ پہنے اور گلاسز لگائے سیف علی خان نے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا کر مداحوں کی پُرجوش محبت کا جواب دیا۔ اداکار کی گھر واپسی مداحوں اور...

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ میں بینچز اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوال پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کا ہے۔ بینچ اپنا دائرہ اختیار دیکھنا چاہ رہا ہو تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے؟ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نذر عباس کے...

سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے انتخابات کی قرارداد،پیپلزپارٹی نے جمہوریت دشمن و فسطائی رویہ اختیار کیا،محمد فاروق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے عدالتی فیصلے ،اسمبلی سے منظور شدہ بل و قانون سازی کو ڈھائی سال سے زائد ہونے کے باوجود صوبے میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرائے جانے اور یونین کی بحالی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی کے موقف اور قرار داد کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کی جمہوریت دشمنی اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی و جاگیردانہ سوچ اور آمرانہ ذہنیت کی حامل پارٹی ہے اسی لیے طلبہ کی قیادت اور ان کی طاقت سے خوفزدہ رہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت ، جمہوری حقوق اور سیاسی و...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد...

گوادر کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی، وزیراعظم: قومی اسمبلی آمد پر شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، اپوزیشن کی ہلڑ بازی
اسلام آبا د (خبر نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کی تعمیر نو کے مرحلے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرے گا۔ گوادر پاکستان کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپور ٹ کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اخلاص، محنت اور ٹیم ورک سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بڑی خونریزی اور تباہی کے بعد 42 دنوں کیلئے جنگ بندی ہوئی ہے، دعا ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل ہو، 50ہزار سے زیادہ فلسطینی مائیں، بہنیں، بزر گ، بچے، نوجوان، انجینئرز...
اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسروں کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترویج پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ دفتر خارجہ میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسروں کو واپس نہیں بھجوا رہے ہیں، اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ جس پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سول سروس ایکٹ میں ڈیپوٹیشن کی اجازت ہے اور اس میں وزیر اعظم کے...
لاہور: صدر ٹرمپ نے افتتاحی تقریر میں امریکی قوم کے کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا ہمارے ماہرین نے سب سے پہلے ایٹم کو توڑا۔ نیوزی لینڈ کے باشندوں نے اس دعویٰ پر حیرت وخفگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹھوس تحقیق کیے بغیر کوئی بیان نہ دیں اورکیوی ماہر کا تاریخی کارنامہ زبردستی امریکی ماہرین کے نام نہ کریں۔ سائنس دانوں کے مطابق نیوزی لینڈ کے طبعیات دان، ارنسٹ رتھرفورڈ انسانی تاریخ میں پہلے ماہر ہیں جنھوں نے1917ء میں لیبارٹری تجربہ کرتے ہوئے ایٹم کو تقسیم کیا. اس یادگار تجربے کے بعد ہی ایٹم بم اور ہائڈروجن بم بنانے کی راہ ہموار ہوئی جبکہ پاکستان...
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 40.816 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،318 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.179 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.461 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.979 بلین روپے، ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.866 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.156 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.045 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 546.317 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 533.662 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 459.890 ملین روپے، ایس پی 500...
کراچی: ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کو منگل کی شب الفلاح قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ واقع میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش اس کے کزن نے وصول کر لی اور تدفین کے لیے اندرون سندھ لے گئے ، جاں بحق ہونے والے لڑکے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 4 فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 18 سالہ فاطمہٰ دختر اظہر کی لاش اس کے تایا نے چھیپا سردخانے سے وصول کی ، جاں بحق ہونے والی فاطمہ کا نماز جنازہ بعد نماز عشا...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جونی واکر کا شمار ان ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور عزم سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ جونی واکر نے اپنی زندگی میں نہایت مشکل وقت دیکھا۔ وہ کبھی انڈے اور مونگ پھلی بیچ کر گزر بسر کرتے تھے، لیکن ان کا عزم اور شوق انہیں بالی ووڈ کی بلندیوں تک لے گیا۔ جونی واکر کا اصل نام بدرو دین قاضی تھا۔ اپنے 20 سال کے کٹھن دور میں انہوں نے اندور کی گلیوں میں مونگ پھلی اور انڈے بیچے۔ بعد میں ممبئی کے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جسے انہوں نے ایک اداکارانہ انداز میں کیا۔ اپنے مسافروں کو مزاحیہ انداز میں ٹکٹ دیتے ہوئے،...
بیجنگ : چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کے شہروں اور قصبوں میں روزگار کے 12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔ ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسط شرح 5.1فیصد رہی. سال 2024 کے اختتام پر غربت سے نکلنے والے 33.052 ملین افراد کو روزگار ملاہے اور 6.65 ملین بیمہ شدہ کاروباری اداروں کو 38.6 بلین یوآن کی بے روزگاری انشورنس جاری کی گئی۔ وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ چین میں سماجی تحفظ کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے،ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر کو بتدریج...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی نوجوان ہاتھ میں موبائل پکڑے ویرات کوہلی کے پاس آتا ہے تاکہ ان کے ساتھ تصویر لی جا سکے لیکن ویرات اسے انکار کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر دیا اس لیے اپنے رول ماڈل یا آئیڈیل کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔ Virat Kohli denied a selfie to a army man ???? Chose...
ڈیرہ اسماعیل خان: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوان ان لوگوں سے لڑ رہے، جنہوں نے سپر پاور کو شکست دی، کچے کے ڈاکوئوں اور جن سے ہمارا مقابلہ ہے، ان میں بہت بڑا فرق ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے قوم کے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے پولیس کا موازنہ دوسرے صوبے کے پولیس سے کیا جارہا ہے، صوبے پر پوری دنیا کا فوکس ہیں، ہمارے بارڈر ایسے خطے کے ساتھ ہیں کہ جہاں پر کئی...
پولیس ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارا بارڈر خطے کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے، جوانوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ہماری فورسز اتنی قابل ہیں کہ انہوں نے سپرپاور کو شکست دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا بارڈر خطے کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے، جوانوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری...
عمران خان سے فیملی کی ملاقات، سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے سے متعلق بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات ہوئی، کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاونڈز ریفرنس میں عدالت کی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات ہوئی ۔ کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سےبات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں دیگر زیر سماعت...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )درآمدی کوئلے سے پاکستان کو سالانہ 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جس سے مرکزی بینک کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوتی ہے تاہم تھر کول ریلوے پروجیکٹ درآمد شدہ کوئلے پر ملک کا انحصار کم کر دے گا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھور سے اسلام کوٹ کو جوڑنے والی 105 کلو میٹر لائن کا ٹھیکہ حال ہی میں پاور اسٹیشنوں اور صنعتی صارفین کے قریب کوئلہ لے جانے کے لیے دیا گیا ہے اس منصوبے کا مقصد درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کو کم کرنا ہے جس پر فی الحال تقریبا 2 بلین ڈالر سالانہ خرچ ہوتے ہیں. سندھ کول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شارق احمد نے ویلتھ پاک...
سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان پر پی پی پی ارکان نے احتجاج کیا جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کراچی سے سکھر تک گرین فیلڈ موٹروے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، حیدر اباد سکھر موٹروے سیکشن کا تفصیلی ڈیزائن اور نظر ثانی لاگت کا تخمینہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ 2025 میں ایم سکس موٹر وے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹروے صرف حیدرآباد تک نہیں ہو گی بلکہ اسے کراچی تک توسیع دیں گے، بتایا جائے کہ گزشتہ چار حکومتیں کن کن جماعتوں کی رہی، پہلے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اپنے ادوار...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کی۔ فاضل جج نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے ملزم کے وکیل سے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم علی امین گنڈاپور کو پیش نہیں...
بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے دوران ایک شخص زندہ ہو گیا، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ پاویتھرن جو کہ کیرالہ کے علاقے پچاپوئیکا سے تعلق رکھتے تھے، ان کے اہلِ خانہ نے ان کی آخری رسومات کے انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ تاہم مردہ خانے میں منتقل کرنے کے دوران وہ اچانک زندہ ہو گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاویتھرن کے اہلِ خانہ نے اسپتال سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی لاش کو آبائی شہر لے جانے سے پہلے کچھ دنوں کے لیے مردہ خانے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب پاویتھرن کی لاش مردہ خانے...
ٹیلی وژن اداکارہ روزلین خان جو اسٹیج 4 کینسر سے بچی ہیں، انہوں نے اداکارہ حنا خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے کینسر کی بحالی کے بارے میں مبالغہ آرائی کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ روزلین نے حنا کے 15 گھنٹے کی سرجری کے دعوؤں پر تنقید کی اور علاج کے دوران ان کے رویے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے حنا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی میڈیکل رپورٹس عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ اپنی صداقت ثابت کرسکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روزلین جو خود اسٹیج 4 کینسر سے صحتیاب ہو چکی ہیں، نے اس موذی مرض پر اپنی معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے حنا خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سینئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی معاونت طلب کرلی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت...
190ملین پائونڈ کے عنوان سے معروفِ زمانہ مقدمے کا فیصلہ آ گیا۔ اِس طلسمِ ہوش رُبا کاپہلاباب، سندھ سےطلوع ہوتاہےجہاں ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بحریہ ٹائون کے درمیان وسیع وعریض زمین کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو اِس ڈیل کو خلافِ قانون اور ناجائزقرار دیتے ہوئے بحریہ ٹائون پر 460 ارب روپےکا جرمانہ عائد کر دیاگیا۔ ساڑھے سات برس میں یہ رقم ادا کرنے کےلئےقسط بندی کر دی گئی اور اس مقصد کے لئے، سپریم کورٹ کے زیرنگرانی، نیشنل بنک میں ایک خصوصی اکائونٹ کھول دیاگیا۔ دوسراباب دسمبر2018 میں کھُلاجب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے کچھ کھاتوں میں بےقاعدگی کا سراغ لگایا، تحقیقات کیں اور اُنہیں جُرم سے نتھی کرتےہوئےمنجمدکردیا۔ باہمی سمجھوتے کے...

محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی: جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کیس میں یہ محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کے خلاف جا سکتا ہے تو کمیٹی کو کیا یہ حق ہے کہ وہ کیس کو عدالتی بینچ سے واپس لے لے؟ سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں ججز نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کی سماعت کیوں نہیں کی گئی؟ جس پر رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کے دائرہ اختیار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش...
190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے حتی کہ اس کے لئے میڈیا میں خبریںبھی لگوائی گئیں۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اور بلاول نے اپنے آپ کو ٹرمپ کی تقریب کا خودساختہ مہمان خصوصی بھی سمجھنا شروع کر دیا تھالیکن ان کی قسمت ایسی ہے کہ پیسے دے کے جو پاسزخریدے وہ بھی منسوخ ہوگئے،یہ رجیم ناپسندیدگی کی معراج پر ہے۔
ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیدیا گیاہے ، خلاف ورزی کرنے پر تین سے سات سال قید کی سزا ہو گی ، پتنگ بازی ، تیاری اور فروخت پر پانچ سے پچاس لاکھ تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، پتنگ اُڑانے والے کو تین سے پانچ سال قید ، 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہو ں گی ۔ ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا قانون کے مطابق پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید جبکہ...
سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ججز نے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ بیس جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس کا ذکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ تینوں ججز کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ جسٹس منصور نے معاملہ کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو...

محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہے تو چلتا ہوا کیس بینچ سے واپس لے لیا جائے، عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی، جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس پر دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو کیس ہی بینچ سے واپس لے لیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔دوران سماعت رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا آصف علی زرداری کے دستخط سے کیا گیا ہے، سندھ کے ایس ایس پیز کو پیٹرول اور منشیات کے کاموں میں لگا دیا گیا، جبکہ اندرون سندھ میں سورج غروب ہونے کے بعد کوئی اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتا، پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے پر موٹر وے بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد اپنی جگہ پر مضبوطی کے ساتھ بیٹھے ہیں، مخالف تھک چکے، جلد تحریک انصاف کا دور آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نورانی بستی چشتیہ کالونی کے رہائشی ضعیف شخص آفتاب احمد چوہدری نے بجلی کے بل میں ناجائز جرمانہ لگائے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بتایا کہ مجھے رواں مہینے بجلی کا جو بل جاری کیا گیا، اس میں واپڈا کے اہلکاروں نے بلاجواز بھاری جرمانہ لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا حیسکو سب ڈویژن الیاس آباد میں رشوت کا بازار گرم ہے، بل کی درستگی کے لیے دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں، جو رشوت دیتا ہے وہ بغیر میٹر کے بجلی استعمال کر رہا ہے جبکہ قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے بلوں میں بلا جواز جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بل...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شہر کی ڈاکٹر گلی میں محکمہ صحت کے ملازم اکرم خشک کے بھتیجے سیف اللہ عرف بابو خشک نے مبینہ طور پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، سیف اللہ کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 41.390 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32،284 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.643 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 11.157 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.851 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.707 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.659 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.381 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.309 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 715.733 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 458.641 ملین روپے، جاپان...
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 کے ایک بنگلے میں چارپائی سے ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تشدد زدہ برآمد ہوئی ہے، اے سیکشن پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، لاش کی شناخت 35 سالہ علی نواز علی سمیجو کے نام سے ہوئی ہے جو عمرکوٹ مدنی پاڑے کارہائشی ہے اور بنگلے پر چوکیدار تھا، پولیس کے مطابق بنگلے کے مالکان عمرہ کی ادائیگی پر گئے ہوئے ہیں، پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے کہا ہے کہ مدارس عربیہ حکومت کی تعاون سے نہیں بلکہ عوام کی مالی امداد سے چل رہے ہیں، پھر حکومت کیوں مدارس سے خائف ہے ،دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد میں فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کے اشاروں پر مدارس عربیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں، ہم مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا...
ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔
میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام‘‘ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا، اسی لیے کراچی میں12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔فلسطینی...
وزیراطلاعات پنجاب کا وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے۔ ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔ عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم ایک...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔عدالت عظمیٰ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعتکے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار عدالت عظمیٰ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں آج کیس کیوں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔مختصر وقفے کے...
PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل...
کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیاہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیاـ پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔ او جی ڈی سی ایل نے خط...
امریکی ریاست میری لینڈ میںغلطی سے مردہ قرار دی گئی خاتون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میری لینڈ کے علاقے گیتھرسبرگ کی رہائشی خاتون نکول پاؤلینو نے اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی، جس پر اسے معلوم ہوا کہ وہ وفات پاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: ڈاکٹروں نے مردہ ماں کے رحم میں موجود بچے کو بچا لیا خاتون ’خوفزدہ اور حیران‘ رہ گئی کیونکہ ایک دستاویز دکھائی گئی جس کے متن کے مطابق وہ میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے نظام میں باضابطہ طور پر مرچکی تھی۔ خاتون نے کہ کہا ’یہ معلوم ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں مر چکی ہوں، میں تھوڑا ڈر گئی، میں جھوٹ نہیں بولوں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مریم بی بی مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، مریم نواز نے نانی بننے کے باوجود میک اپ کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں مطالعہ پاکستان میں مریم کی تصویر ہونی چاہیے، ان کا نام مطالعہ پاکستان کے لیے نہیں بلکہ میک اپ پاکستان کے لیے ٹھیک رہے گا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی، دو ہفتے کے اندر صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں، مذاکرات کیلئے صوبائی ایگزیکٹیو ہونے کے ناطے کردار اپنا ادا کروں گا، تمام قبائل...
قومی ہیرو، ملک کے صفِ اوّل کے ایتھلیٹ، اولمپین جیولین تھروور ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کو 40 برسوں بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوش خبری شیئر کی ہے۔ انہوں نے بیت اللّٰہ کے سامنے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زندگی میں پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس بابرکت موقع پر الحمدللّٰہ میں نے پہلا عمرہ کیا، پوری امت اور اپنے عزیز وطن کے لیے دعا کی، اللّٰہ...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔ عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو کبھی تو انسانوں کی طرح گفتگو کر لیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمہاری فیملی کی خواتین شاید بغیر میک اپ اور جیولری کے ہی تقریبات میں شامل ہوتی ہیں، تمہاری فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو تم جیسے بے شرم اور بے لگام گھوڑے...
لاہور: چھ روزہ پی سی بی لیول-2کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ زرائع کے مطابق 30شرکا گہری کوچنگ کی تعلیم، مہارت کی تشخیص، تھیوری ٹیسٹ، ویڈیو تجزیہ ٹیسٹ اور ون آن ون اسیسمنٹ سمیت مختلف ٹیسٹوں سے گزرے۔پی سی بی لیول-2 کوچنگ کورس میں ان کورس اور پوسٹ کورس دونوں طرح کی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ شرکا کو کورس کے بعد مختلف اسائنمنٹس دیے گئے ہیں، جنہیں کورس کے اختتام کے چھ ماہ کے اندر جمع کرانا ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو لیول 2کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹرز میں اظہر علی ، بلاول بھٹی ، نوید لطیف ، شاداب خان ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ اس چھ روزہ کورس میں حصہ لے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے پشاور میں ایک میٹنگ تھی، جس میں صوبے کے تمام سیاسی قائدین موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے جنرل عاصم منیر سے کہاکہ ہم نے کوئی بات کرنی ہے جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ سیاسی باتیں سیاستدانوں سے کریں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی ’9 مئی اور 26 نومبر...
سربراہ ایس یو سی نے شہید موسوی کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام ان کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین، تحریک کے مرکزی رہنماء اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کو عالمی موسمیاتی مالیات کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ایک مضبوط بینک ایبل سیکٹورل حکمت عملی کی ضرورت ہے ایسا کرنے سے ملک کی موسمیاتی لچک کی کوششیں بین الاقوامی فنڈنگ کے مواقع اور مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ آب و ہوا کے اثرات سے سب سے زیادہ خطرے والے 10 ممالک میں شامل پاکستان نے ابھی تک سیکٹر کے لیے مخصوص فنڈنگ کی حکمت عملی نہیں بنائی ہے جو بین الاقوامی موسمیاتی فنانس کے بہاﺅ کو روک رہی ہے کسی بھی ملک کو...
معروف بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی رچالی۔ شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب حآضرین کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔“ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔ درشن نے دھارل کو...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہو گا۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ،جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈپٹی رجسٹرار ذوالفقار احمد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جو مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا وہ کیوں نہیں لگا؟۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین...
لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر فورس میں تعلیم اور ہنر کی کم سطح سندھ میں کم پیداواری صلاحیت، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی ایک بڑی وجہ ہے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور لیبر مارکیٹ میں دی جانے والی مہارتوں اور اس کی ضرورت کے درمیان کوئی مماثلت نہیں ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بڑے پیمانے پر افراد، کاروباری اداروں اور معیشت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے یہ ضروری ہے کہ مہارت کی ترقی کی حکمت عملی اور پالیسیاں لیبر مارکیٹ کی حقیقی ضروریات پر مبنی ہوں.(جاری ہے) صنعت...

190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر محمد علی سیف
بیرسٹر محمد علی سیف— فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دیگر مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہو گا۔ آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر...
گوادر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیاہے،پہلی پرواز ائیرپورٹ پرلینڈ کر گئی،پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا،نیو گوارڈر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرلینڈنگ کرنے والے طیارے کو واٹر باوزر سے روایتی واٹر سیلوٹ دیاگیا،پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے-503 پیر کو گواردر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی۔ گوادر ایئرپورٹ پر اب ایئربس اور بوئنگ طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی افتتاحی پرواز...
علی خان ایک برطانوی نژاد پاکستانی اداکار اور میزبان ہیں۔ وہ بیک وقت ہالی ووڈ، لالی ووڈ اور ہالی وڈ تینوں انڈسٹریز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ علی خان ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو پاکستانی جڑوں کے باوجود ہندوستان میں کام کرنے کے قابل سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنی اسکرین پریزنٹیشن سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ علی خان ایک شو میں مہمان تھے اور انہوں نے ہندوستان اور پاکستان دونوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی اورانہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آخر میں انہوں نے کراچی میں رہنے کو ترجیح کیوں دی؟ اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کا...
ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔ نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔...
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 جنوری 2025)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ججز کمیٹی کا ممبر ہونے کے باوجود مجھے کمیٹی کے اجلاس کا نہیں بتایا گیا،سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے،بیرسٹر صلاح الدین نے مو¿قف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت...
ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی کمیٹی اجلاس کا پتا نہیں چلا، جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ...
سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میں ججز کمیٹی کا رکن ہوں مگر مجھے علم ہی نہیں کہ آئینی ترمیم کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس بینچز کے اختیارات سے متعلقہ کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سماعت کے دوران دیے۔ مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کے لیے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کے لیے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری جسٹس مںصور علی شاہ نے...
ایگرز کے زیر اہتمام حدیث کیمپ، سینکڑوں بچوں نے علم حدیث حاصل کیا، صاحبزادہ طارق شریف زادہ، شاہد نور، کلثوم قمر، سلمان جہانگیر، مرتضیٰ علوی، عائشہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ اس دور میں بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بہت بڑی نیکی ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ویمن لیگ کی بہنوں کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں، اگر ہم ایک باکردار نسل کی پرورش چاہتے ہیں تو بچوں کو سیرت مصطفی پڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام بچوں اور بچیوں کیلئے خصوصی طور پر حدیث کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں...
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سویٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے، سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے حوصلے کو سراہا، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور تحائف بھی دیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سویٹ...
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے، تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ میں گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی پڑھا ہوں، آپ طلبہ میں سے ہی مستقبل میں صدر،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور...
فیصل آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی معروف صحافی ریحام خان نے 190 ملین پانڈز کی واپسی کے فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں قانون کے مطابق ہیں اور نو مئی کے واقعات سے متعلق بھی مزید فیصلے جلد آئیں گے کیونکہ ملکی سالمیت پر حملے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، فیصل آباد پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیلیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں، آن لائن کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آبا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صنعتکاروں...