امریکی کی عالمی شہرت یافتہ ڈراما سیریز بے واچ کی اداکارہ اور ڈیوڈ ہیسل ہاف کی سابقہ ​​اہلیہ پامیلا بچ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامینر نے تصدیق کی اداکارہ پامیلا کی موت کی وجہ خودکشی ہے۔

ان کی کنپٹی پر لگے گہرے زخم سے تصدیق ہوتی ہے کہ اداکارہ نے اپنے سر پر پستول رکھی اور گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے اداکارہ کے گھر کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ خودکشی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اداکارہ کی موت کا اُس وقت پتا چلا جب ان کے خاندان والے گھر آئے اور پامیلا نے دروازہ نہیں کھولا۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اداکارہ کو مردہ پایا۔

یاد رہے کہ اداکارہ پامیلا کی شادی ڈیوڈ ہاسل ہاف سے 1989 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات ٹی وی سیریز نائٹ رائڈر کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

تاہم اس شادی کا اختتام 2006 میں طلاق پر ہوا تھا جب وہ لائف گارڈ ٹی وی ڈراما سیریز بے واچ میں شوہر کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شادی سے ایک روز قبل دولہے نے انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں رام چندر پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں دولہے نے شادی سے ایک دن قبل خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے دولہے کی شناخت 37 سالہ لکمپلی کرن کے نام سے ہوئی جو رام چندر پیٹ کے رہنے والا تھا۔

لکمپلی کرن کی اتوار کی شادی شادی طے تھی، دولہے نے جمعے کو نہ صرف پری ویڈنگ شوٹنگ کروائی بلکہ دیگر رسومات میں بھی حصہ لیا تھا۔

جمعے کی رات کھانا کھانے کے بعد وہ حسب معمول کمرے میں جا کر سو گیا، تاہم ہفتے کی صبح کمرے سے اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

دل دہلا دینے والے واقعے سے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دولہے کی خودکشی کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔
مزیدپڑھیں:مناسب قیمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ کسان تیار گندم جانوروں کو کھلانے لگے

متعلقہ مضامین

  • شادی سے ایک روز قبل دولہے نے انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا
  • ٹورنٹو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، ملزمان فرار
  • آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور اہلیہ کی پُراسرار موت کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل سے قبل انڈین ٹیم کودھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی ہوگئے
  • ’اذان کے وقت فوڈ ڈیلیوری کی لیکن کسی نے افطار کا نہ پوچھا‘
  • بھارتی اداکار علی گونی نے ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی
  • معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی،دیکھیں
  • افراط زر کم ہونے کا مطلب مہنگائی میں کمی ہرگز نہیں!!!
  • ٹیم ہڈل میں رضوان کی گفتگوحکام کو بُری لگ گئی