Islam Times:
2025-04-18@05:46:21 GMT

علماء کو جبری لاپتہ کرنے والے نامعلوم نہیں، سید علی رضوی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

گمبہ سکردو میں مالک اشتر چوک پر علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف منعقدہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہمارے علماء کو لاپتہ کیا ہم بھی انہیں لاپتہ کر سکتے ہیں لیکن اس بات کی اسلام اور پاکستان کا آئین اجازت نہیں دیتا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ بلتستان کے تین جید علماء کو جبری لاپتہ کرنے والے نامعلوم نہیں، بلکہ ہم سب کو معلوم ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں۔ گمبہ سکردو میں مالک اشتر چوک پر علماء کی جبری گمشدگی کیخلاف منعقدہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہمارے علماء کو لاپتہ کیا ہم بھی انہیں لاپتہ کر سکتے ہیں لیکن اس بات کی اسلام اور پاکستان کا آئین اجازت نہیں دیتا۔ اس لیے ہم مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن علماء کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے وہ امن کا درس دینے والے ہیں، دین کی تبلیغ کرنے والے ہیں۔ امن کو خراب نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں پانچ ماہ سے راستے بند ہیں، حکومت نہ ہی ریاستی ادارے کچھ کرنے کو تیار ہیں، نہ ہی ہمیں کچھ کرنے دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید علی رضوی نے کہا کہ انہوں نے علماء کو

پڑھیں:

بی جے پی مسلمانوں کے دینی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے، آغا سید روح اللہ

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون کا مقصد مسلمانوں کو بے دخل کرنا اور دوسرے درجے کے شہری بنانا ہے جو کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرینگر پارلیمانی حلقے کے رکن اور حکمران نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقف جیسے مسلمانوں کے اداروں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون کا مقصد مسلمانوں کو بے دخل کرنا اور دوسرے درجے کے شہری بنانا ہے جو کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ ہندوستان میں بھاجپا کی قیادت میں حکومت کے دوران جمہوری اقدار اور ادارے بشمول پارلیمنٹ زوال پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی ہے کہ مسلمان بااختیار ہوں، خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی خود اختیاری بھاجپا کو قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقف بل مذہبی آزادی اور مذہب پر عمل کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہے، یہ مسلمانوں کو کمزور کرنے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانے کی وسیع تر کوشش ہے۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ یہ مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے، طاقت سے محروم کرنے اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی بہت سی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اس قسم کا بل مندروں، ہندو خیراتی ٹرسٹوں یا مذہبی املاک پر نظر نہیں آئے گا، یہ صرف مسلمانوں کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے ایجنڈے کا حصہ ہے کہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل پر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پاس ہونی چاہیئے تھی، میں حیران ہوں کہ اس کی اجازت نہیں دی گئی، اس بل کو ایوان میں پیش نہ کرنے دینا ایک غلطی تھی۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ دفعہ 370 عسکریت پسندی کی وجہ ہے تو یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کی منسوخی کے بعد تشدد ان جگہوں پر پھیل گیا جو منسوخی سے پہلے نسبتاً پُرامن تھے، اس لئے ان کا استدلال قائم نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قوم کی تعمیر کا پلیٹ فارم ہے لیکن بدقسمتی سے ہم مشکل وقت میں جی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے نہ صرف یہ ادارہ بلکہ پورے ملک کا وجود خطرے میں ہے۔ کاش پارلیمنٹ مضبوط ہو لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس کے دور حکومت میں یہ ادارہ کمزور ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کام کرنے کی روح کھو چکی ہے، یہ ایک کثیر جہتی لڑائی ہے اور میں اپنا کام کر رہا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں، جوتے پالش کرنے والے چاہئیں: گنڈا پور
  • بی جے پی مسلمانوں کے دینی اداروں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے، آغا سید روح اللہ
  • سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
  • مولانا فضل الرحمان کے بیان پر پرویز خٹک کا موقف دینے سے انکار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم
  • پاکستان میں سفری تجربات کو تبدیل کرنے والے ڈیجیٹل رابطے میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے .ویلتھ پاک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم
  • پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق
  • گلگت، جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس
  • 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟