اسلام آباد:شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ان کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بن سکتاہے لیکن وہ کسی بلاک کاحصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاسوشل میڈیااظہرمشوانی اورجبران الیاس چلارہے ہیں،یہ گزشتہ ایک سال سے کچھ شخصیات کی ایماء پر میری ٹرولنگ کررہے ہیں،ان کے ساتھ کچھ یوٹیوبرزبھی ہیں جن کی تاریں ایک ہی شخصیت ہلاتی ہے،وہ شخصیت سامنے آناچاہے تو میں خوش آمدیدکہوں گالیکن جب تک وہ سامنےنہیں آتی تومیں جواب نہیں دوں گا۔
انہوںنے کہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی  لیکن مجھے پیغام بھیجا تھا جس پر میں نے کہاکہ مجھے عمران خان سے ہدایت لے کر کوئی تاریخ بتادیں،اب وہاں سے جواب آئے توملاقات کے لیے جاوں گا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورجے یو آئی کے اتحادکی خواہش بالکل ایسی ہے جیسااسرائیل اورفلسطین کا اتحادکرنا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہاکہ ٹی ا ئی

پڑھیں:

فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی  حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔ اسلم غوری  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ، جواب کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں،وفاقی وزیرِ خزانہ
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب