سعید احمد: ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی ،حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن پر فیملی نے چلتی ٹرین قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی،خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین سے گر گئی،پلیٹ فارم ڈیوٹی پرموجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کیلئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

اہلکار کی حاضر دماغی ،فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے سے بچالیا،فیملی ٹرین قراقرم کے ذریعے لاہور سے کراچی سفر کرنا چاہتی تھی۔

مسافر خاتون اور اس کی فیملی نے ریلویز پولیس اہلکار رفاقت علی کی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آئی پی ایل، پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

کراچی:

آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔

قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔

اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جلدبازی میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی
  • ایک شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق
  • موبائل استعمال کرتے ہوئے شہری ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق
  • حاضر ہو یا غائب، حسینہ واجد کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر یونس 
  • صرف 3 دن موبائل فون چھوڑدینے پر دماغ میں کیا تبدیلی آ تی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • آئی پی ایل، پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی
  • دماغی کمزوری یا بیماری، معروف بھارتی فلمسٹار امیتابھ بچن یاداشت کھو بیٹھے ،بھارتی میڈیا
  • قلات : خاتون بمبار کا خودکش حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
  • گورنر ہاؤس سندھ میں افطار کے بعد ہونے والی لکی ڈرا میں خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا