کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پاکستان کے موسمیاتی نقصانات سے آگاہ کیا، تھر کول منصوبے سے 3300 میگا واٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 640میگاواٹ سستی بجلی تھرکے کوئلے سے نکل رہی ہے، سندھ حکومت سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہی ہے، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ 310 عمارتوں اور 656اسکولز کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے 7ڈسٹرکٹ میں 50 ہزار روپے مالیت کے سولر سسٹم دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان ساری کاوشوں کا سہرا جناب صدرآصف علی زرداری کے سر ہے، جنہوں نے اس منصوبے کے افتتاح کے لیے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تھر لانے میں اہم کردار ادا کیا اور وفاقی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا گیا۔

ان کا وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کلین توانائی کی طرف منتقل ہو رہی ہے اور سندھ عالمی بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے اس تبدیلی میں ایک رہنما بننے کے لیے پرعزم ہے۔
مزیدپڑھیں:گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا، کسان اتحاد کا سستی گندم دینے سے انکار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سولر ہوم سسٹم

پڑھیں:

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں ہونگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انشاللہ گرمیوں تک بجلی کی قیمتیں کنٹرول میں ہوں گی اور لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آئیں گی، ایک سال میں ہم نے پوری کوشش کی ہے ایمانداری سے کہ ہم حالات کو بہتر کریں، اب ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام میں ہیں ادھر بھی ہم نے کچھ شرائط لکھ کر دی ہوئی ہیں، ہم نے قرضہ لیا ہوا ہے، اسی کے اندر رہ کر ہم نے گزارہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں فیڈرل منسٹر ہوں نہ میرے پاس گاڑی ہے نہ مجھے تنخواہ ملتی ہے، گاڑی میں اپنی استعمال کررہا ہوں، پٹرول اپنا ڈال رہا ہوں اور اپنا دفتر خود چلارہا ہوں، مجھے نہیں پتا کہ میں قومی خزانے پر بوجھ کیسے بن گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک سہولت ہے پاکستان بیت المال، پہلے ہمارے پاس 7 ارب روپے کا فنڈ تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈبل کرکے 14 ارب کردیا ہے، اس وقت بیت المال کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کو زیادہ سے زیادہ فنڈنگ دی ہے۔
مزیدپڑھیں:رولز روئس نے نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی

متعلقہ مضامین

  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
  • کراچی کیلئے بجلی 3 روپے، باقی ملک کیلئے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی
  • فری بجلی، بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری
  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
  • ہر گھر کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی مشن ہے، مراد علی شاہ
  • حکومت سندھ نے 2 لاکھ سے کم آمدنی والے گھرانوں میں سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی
  • مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی
  • حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی
  • فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز : عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں : مریم نواز