لاہور؛ خاتون کی پاؤں پر بجلی کے تار لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پولیس خواتین کی تمیز بھول گئی، دو گھنٹے تک خاتون کو سڑک پر ہراساں کیا گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔
حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے گالیاں دی گئیں۔
حوریہ نے شور مچایا اور ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس کا فون چھین لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر وہ نہیں اُتری تو لیڈیز پولیس کے ذریعے اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون گاڑی میں سگریٹ نوشی کر رہی تھی اور اس کے گاڑی کے ٹنٹڈ گلاس کی وجہ سے اسے روکا گیا تھا۔
ایس ایچ او شاہد تاج نے واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ موقع پر موجود نہیں تھے اور خاتون نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور بعد میں ویڈیو بنائی۔
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ خاتون کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔