گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف روزانہ کارروائی ہو گی، وزیر اعلیٰ جی بی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
حاجی گلبر خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔ اس مبارک مہینے میں عبادات بجا لانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ داروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ سحری اور افطاری کے اوقات کار میں بجلی کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمے کو واضح ہدایات دی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی۔ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا فیلڈ سٹاف دکانوں کا معائنہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے شکایات سیل قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ اور آئی جی پی گلگت بلتستان کو اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اپنے عبادات بجا لانے کے ساتھ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لائیں اور احکام خداوندی پر عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آسانیاں پیدا کرنے مہینے میں کہا کہ
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہو گئی، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیالیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔