کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔
کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے ان کیخلاف بندوق اٹھائی ہے آپ ان سوال اٹھائیں کہ یہاں کون کافر تھا جس پر تم حملہ کرنے آئے تھے؟ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) March 6, 2025
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ نہ یہاں سے پاکستان جائے گا، نہ پاکستان کی حکومت جائے گی اور نہ ہی ریاست جائے گی تو اس دھماکے سے آپ نے کیا حاصل کیا۔
صحافی فرزانہ علی لکھتی ہیں کہ یہ وہ سوال ہیں جو سب کے ذہن میں ہر وقت آتے ہیں جس پر ہم بات بھی کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کے جواب نہیں ملتے۔
چیف سیکرٹری پختونخوا شہاب علی شاہ نے بڑے جینون سوال اٹھائے ہیں ۔۔
یہ وہ سوال ہیں جو سب کے زہن میں ہر وقت رہتے ہیں جس پر ہم بات بھی کرتے ہیں
لیکن ۔۔۔جواب کھبی نہیں ملتا ۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/1iURarlZ6o
— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 6, 2025
واضح رہے کہ بنوں کینٹ پر منگل کی شام شدت پسندوں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 4 خودکش بمبار بھی مارے گئے، جوابی کارروائی میں 5 بہادر فوجی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں مسجد اور رہائشی عمارت کو شدید نقصان، 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں حملہ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ خیبر پختونخواذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنوں حملہ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ خیبر پختونخوا چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ
پڑھیں:
ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)
انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو “کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔
یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر