ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ان کے خیالات یا کام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

ودیا بالن نے اپنے بیان میں کہا: "سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جو بظاہر مجھ سے منسلک لگتی ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ ویڈیوز AI-Generated ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔"

"میرا ان ویڈیوز کے بنانے یا پھیلانے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اور نہ ہی میں ان کے مواد کی حمایت کرتی ہوں۔ جو بھی ان ویڈیوز میں کہا گیا ہے، وہ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتا۔ میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ کسی بھی مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور گمراہ کن AI مواد سے محتاط رہیں۔"

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی بھارتی مشہور شخصیت دیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بنی ہو۔ اس سے قبل رشمیکا مندنا، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، عامر خان، رنویر سنگھ اور سچن تندولکر جیسے ستارے بھی جعلی AI ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بن چکے ہیں۔

ودیا بالن کو حال ہی میں رومانوی کامیڈی "دو اور دو پیار" میں دیکھا گیا تھا، جس میں پرتیک گاندھی، الیانا ڈی کروز اور سندھیل راما مورتی بھی شامل تھے۔ فلم کو مثبت ریویوز ملے، لیکن باکس آفس پر صرف 5.

5 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔

اس کے علاوہ، ودیا بالن نے "بھول بھلیاں 3" میں بھی کام کیا، جس میں کارتیگ آریان، مادھوری ڈکشٹ اور تریپتی ڈمری شامل تھے۔ فلم دیوالی پر ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ودیا بالن

پڑھیں:

انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل

پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔ ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک ویڈیو میں انوشے اشرف کو عروسی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشے کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر بھرپور ردعمل دیا جارہا ہے۔

انوشے کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یاد رہے کہ انوشے اشرف گزشتہ برس 30 جون کو اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ نکاح کے بندھن بھی بندھی تھیں جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • کیا ہم اسٹیج کو زندہ کر سکیں گے
  • انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کمیونٹی موبلائیزیشن یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
  • انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی ویڈیوز وائرل
  • بالی ووڈ کی ’منحوس ہیروئن‘ جسے 13 فلموں سے باہر ہونا پڑا؟
  • حکومتی جماعتیں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عوام سے آزاد عدلیہ اور میڈیا چھین رہی ہیں
  • سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مسائل کا سامنا رہا، مردانہ ماحول میں جگہ بنائی، جسٹس عائشہ ملک
  • چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا حصہ قرار دینے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • کے پی میں جعلی سرکاری اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف
  • کوچۂ سخن
  • لاہور: پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر پولیس نے عدالت میں معافی مانگ لی