محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہو گی جبکہ ہائی، ہایئر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اوقات صرف رمضان کیلیے مختص ہیں عید کے بعد اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرکاری دفاترمیں  رمضان المبارک کے اوقات کار جاری  

اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردئیے گئے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے جاری کردہ اوقات کار کی تفصیلات یہ ہیں۔
5 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک
6 دن کام کرنے والے دفاتر: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک
جمعہ کے روز: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک
یہ اوقات کار سرکاری ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ وہ روزے کے دوران اپنے دفتری امور کے ساتھ ساتھ عبادات کو بھی آسانی سے ادا کر سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز کے بکنگ دفاتر کے اوقات کار تبدیل
  • بلوچستان: ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
  • سرکاری دفاترمیں  رمضان المبارک کے اوقات کار جاری  
  • رمضان المبارک ؛ سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک کیلیے وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری
  • رمضان المبارک میں اسکول وکالجز کے نئے اوقات کارجاری
  • رمضان المبارک کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری