شکر کریں گرفتار نہیں کرایا‘، مریم نواز کا ناقص انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال کو ہٹانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے .جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈںٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی میو اسپتال مریضوں اور اسپتال میں انہوں نے
پڑھیں:
5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔