وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 9 سال پہلے 3 مارچ کو کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’را‘ کے افسر کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی آشکار ہوئی۔

بلوچستان میں بدامنی کی ایک وجہ پروپیگنڈا ہے، سرفراز بگٹی

کراچی جیوکے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی.

..

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اور بہادر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی مذموم مقاصد خاک میں ملا دیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سر زمینِ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا ہے کہ

پڑھیں:

کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی

ویب ڈیسک : انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر ڈیوٹی افسر کو بلوچستان سے تین مارچ 2016 کو گرفتار کیا

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا، جب وہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف تھا۔  

چاند دکھانے والے چاند ہی کھا گئے

یہ پہلا موقع تھا جب کسی ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس افسر کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ یہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بے مثال مہارت کا ثبوت ہے، جس نے بھارت کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔حقیقت یہ ہے کہ بھارتی جاسوسوں کی نام نہاد "پیشہ ورانہ مہارت" صرف بالی وڈ کی فلموں تک محدود ہے۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس کے پورے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، جو معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے درپے تھا۔دورانِ تفتیش، کلبھوشن نے تسلیم کیا کہ وہ بھارتی حکومت اور را کے احکامات پر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہا تھا۔  یہ تاریخی کامیابی، جو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے حاصل کی، اپنی نوعیت کی منفرد مثال ہے۔ اس کامیاب انسدادِ دہشت گردی آپریشن کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔  

ایبٹ آباد گلیات میں نجی و سرکاری ادارے 2 روز کے لیے بند

 
 

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں و سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رہینگی، سرفراز بگٹی
  • کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
  • بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل
  • کلبھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل
  • شاہراہیں کھولنے میں ناکامی پر ڈی سی کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • بلوث ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی
  • جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
  • ماہ مبارک رمضان خود احتسابی کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی