حکومت رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریگی، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں گراں فروشی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریگی، جہاں کسی افسر کی کوتاہی پائی گئی لمحوں سے پہلے پوسٹ آئوٹ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ صرف حقوق نہیں فرائض بھی ادا کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کو ٹریس اینڈ ٹریک کر کے ملزمان کو حوالات تک پہچانے کی قیمت زندگی کی صورت میں بھی دی جا سکتی ہے، مجموعی طور پر ہم سب معاشرے کی اصلاح چاہتے ہیں لیکن خواہش یہ رکھتے ہیں کہ مجھے اور میرے گھر والوں کو نہ چھیڑا جائے باقی سارے معاشرے کی اصلاح کی جائے، یہ رویے خودکش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بدعنوان بیورو کریٹس منظرنامے سے غائب ہیں، جب جب یہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبر کام کرینگی تو ارتعاش نظر بھی آئے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے حوالے سے معزز اعلیٰ عدالت کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے ان لیبز کے لیے فوری فنڈز فراہم کیے، انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ اچھا کام کر رہے ہیں، ملز میں چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فوڈ ٹیسٹنگ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، نظرثانی شدہ اوقات کا مقصد کام کے موثر آپریشن کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کو رمضان میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
سرکاری دفاتر جو ہفتے میں 5 دن کام کے اوقات کار پر عمل پیرا ہیں وہاں رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9 سے 12:30 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
حکومت سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ان اوقات کار کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں اور رمضان کی خصوصی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی کاموں کو ہموار کرنے کو یقینی بنائیں۔
ہفتے میں 6 دن کاروبار کرنے والے دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک رہیں گے جو جمعہ کو مزید کم ہوکر صبح 9 سے 12:30 بجے تک ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: رمضان پیکیج: حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے دینے کا اعلان
یہ ایڈجسٹمنٹ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور مذہبی عبادات کے درمیان توازن کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم سے مطابقت رکھتی ہیں۔ یہ کم کام کے اوقات ملازمین کو اپنی روحانی ذمہ داریوں کو، بشمول روزہ اور نماز اپنے سرکاری فرائض کو موثر انداز میں جاری رکھتے ہوئے پورا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
رمضان، اسلامی کیلنڈر کا 9واں مہینہ، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے سال کا ایک مقدس وقت ہے، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر سمیت بہت سے ممالک اس عرصے کے دوران اپنی افرادی قوت کی مدد کے لیے کام کے اوقات میں کمی کا نفاذ کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی کیلنڈر اوقات کار رمضان المبارک سرکاری دفاتر سعودی عرب متحدہ عرب امارات وفاقی حکومت