2025-03-03@17:42:18 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«فوڈ ٹیسٹنگ»:

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں گراں فروشی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریگی، جہاں کسی افسر کی کوتاہی پائی گئی لمحوں سے پہلے پوسٹ آئوٹ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ صرف حقوق نہیں فرائض بھی ادا کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کو ٹریس اینڈ ٹریک کر کے ملزمان کو حوالات...
    پنجاب فوڈ اتھارٹی — فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹسلاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی حکام...
    کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اوقاف کالونی میں واقع ایک اچار یونٹ کی چیکنگ کی جس میں ناقص اور غیر معیاری 1500 کلو ایکسپائر اچار کو تلف کردیا گیا اور یونٹ کو بند کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ سے فنگس زدہ اچار برآمد ہوا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار تیار کیا جا رہا تھاجبکہ پھلوں اور سبزیوں کو بدبودار ماحول میں نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی اس کے علاوہ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی...
    رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خوراک کے نمونے اکٹھے کیے جن پر تحقیقات  کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ مالکان کیخلاف مقدمےکے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے تمام مریضوں کی حالت...
    لاہور(نیوز ڈیسک) رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رائیونڈ میں شادی کی تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خوراک کے نمونے اکٹھے کیے جن پر تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے میرج ہال کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ مالکان کیخلاف مقدمےکے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا رائیونڈ میں شادی کا کھانا کھانے سے درجنوں باراتیوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ جہلم: تقریب کا کھانا کھانے سے 2 بھائی انتقال کر گئےپولیس کا کہنا ہے کہ جہلم میں تقریب کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے بیمار پونے کے بعد انتقال کرگئے۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوراک کے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں، تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔ترجمان نے کہا...
    پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاؤں کالا کھتائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25 کلو پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ جعلسازی پر ملزم کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد ڈیری یونٹ سے تمام مال برآمد کیا گیا۔  تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل...
     پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاںکیں،7ہزار لیٹر پانی ملا دودھ جو جڑواں شہروں کو سپلائی کیے جانا تھا موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ کا کہنا ہے کہ دودھ کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے،کارروائی موٹروے اور ٹھلیاں انٹر چینج پر ناکے لگا کر کی گئی،3دودھ بردار گاڑیوں کو2لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کیے۔31دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔    
    موسمیاتی تبدیلیوں سے فوڈ، انرجی، ہیلتھ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں: جسٹس منصور علی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بریتھ پاکستان کے نام سے انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، کانفرنس میں جہاں دیگر شعبوں کے لوگوں نے اپنا موقف پیش کیا وہیں پر کلائمیٹ جسٹس پر بھی بات ہوئی اور پاکستان کی عدلیہ نے بھی اپنا موقف پیش کیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر پونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے 9 نکات پیش کیے، اس کے علاوہ اسلامک انوائرمنٹلزم اور پاکستان میں کلائمیٹ قوانین پر بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فائنانس خیرات نہیں، قانونی اور اخلاقی حق ہے جو ادا کرنا چاہئے، ...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سکون ریسٹورنٹ کورٹ روڈ نوابشاہ پر چھاپا شہر بھر میں ناقص خوراک والے ہوٹلوں پر چھاپے مارے جارہے شہریوں کی صحت کے لیے تمام تر اقدامات بروے کار لائے جائیں گے۔ نعمت اللہ کلاچی۔ نواب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نعمت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کی ہے۔ عوام کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانے فراہم کر رہی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چھاپے کے دوران ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کئی اشیا جن میں سبزیاں، مٹن اور دیگر کھانے کے اجزا شامل...
    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر قرض کی اصل رقم 24 ارب 23 کروڑ روپے ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا،نیشنل فرٹیلائزر پر ٹریڈ کارپوریشن کا 121 ارب 51 کروڑ روپے قرض واجب الادا ہے،53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ کا سود بڑھ گیا ، سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے محض 54 کروڑ قرض پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کی 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہوگیا،پاسکو کے ایک ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا ،سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6...
    وفاقی حکومت نے بے قائدگیوں کی شکایات کے پیش نظر یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی فاش غلطیوں کی وجہ سے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، وزیراعظم منگل کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے تسلیم کیا کہ گزشتہ برس رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے خلاف خاصی شکایات تھیں جن کے سبب اس مرتبہ رمضان پیکج اس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ اس مرتبہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی عوام کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کا اہتمام کرے گی۔ مزید پڑھیے: مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا...
    خیرپور (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے تین ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو ، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پرعبدالباری شیخ، روی کمار، اور دیوان آئل ڈپوپر کھلے تیل کو چیک کیاگیاجہاں کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29 جنوری 2025ء ) حکومتی محکمے نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، عوام ماہ مبارک میں سبزیوں، دالوں، چکن سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے رمضان المبارک سے قبل مصنوعی مہنگائی کے خدشے کا اظہار کردیا۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے تمام صوبوں کومراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام سے قبل آلو،پیاز،ٹماٹر،چکن اور دال سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، رمضان سے دو ہفتے قبل گراں فروش بے قابو ہو جاتے ہیں، گراں فروشوں کو لگام دینے کے لیے مناسب منصوبہ بندی...
    ڈائریکٹر جنرل واصف سعید---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈویژن بھر میں 15 روز میں چپس، نمکو اور مسالہ جات کے 13 یونٹس سیل کر دیے گئے۔خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان ڈویژن میں 3، مالاکنڈ میں7 جبکہ ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں ایک، ایک یونٹ سیل کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کا کہنا ہے کہ خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ماہ میں رجسٹر کرایا جائے، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )نوجوانوں کو کاشتکاری کو اپنا پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم قائم کیا جا رہا ہے فیکلٹی ممبر شہریار احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی جائیں گی جو روایتی اور جدید پیداواری طریقوں، خوراک کی ٹیکنالوجی، فصلوں کی اقسام، فصلوں کے نمونوں، مٹی کی حالت اور بہت کچھ پر زرعی آلات کی ایک رینج کی نمائش کریں گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میوزیم سے پاکستان کے عظیم زرعی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی تاکہ نوجوان نسل یہ دیکھ سکے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے...
    ---فائل فوٹو  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاؤڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔
    فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائی، 2 من سے زائد دودھ تلف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف علی الصبح کارروائیاں ،2 من سے زائد پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو 29 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے، جرمانے ناقص دودھ سپلائی کرنے کی بنا پر کیے۔ کارروائی مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر کی۔ ترجمان کے مطابق 18 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی مری...
    ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے
    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کولسن کمپنی کی 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق جن مصنوعات کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے ان میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرز ہاٹ مسالہ، سنیکرز پیزا، پوٹیٹو اسٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک، اور کائی کورین کمچی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین نے کولسن کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کیافسران نے شرکت کی عبدالجبار خان نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کو جواب دہ ہیں معاون خصوصی نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے نہ صرف کینسر بلکہ دیگر وبائی امراض بھی جنم لیتے ہیں فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ہر مہینے کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ کھلے اور مضر صحت کوکنگ آئل پر پابندی کے باوجود وہ سرعام کیسے فروخت ہو رہا ہے فوڈ اتھارٹی کیا کر رہی ہے ؟عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کی قدرے مستحکم ہوتی معیشت ماضی کی مانند آج بھی ’’آئی ایم ایف‘‘ کے سہارے چل رہی ہے، عمومی طور پر جب بھی آئی ایم ایف پلان لیا جاتا ہے تو یہ عالمی ادارہ ایسے ٹیکسز اور پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے جو عوام پر بوجھ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں مگر حالیہ آئی ایم ایف پلان میں ایک ایسی شرط پوری ہوئی ہے جو پاکستان کی زراعت اور زرعی صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے گندم ، گنا سمیت دیگر زرعی اجناس کی ’’امدادی قیمت خرید‘‘ کا تعین ختم کردیا ہے ۔ ماضی میں زرعی اجناس کی امدادی قیمت خرید کے تعین پر نہ...
۱