Jasarat News:
2025-04-13@15:35:41 GMT

نوابشاہ ،سکون ریسٹورنٹ پرڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کاچھاپا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سکون ریسٹورنٹ کورٹ روڈ نوابشاہ پر چھاپا شہر بھر میں ناقص خوراک والے ہوٹلوں پر چھاپے مارے جارہے شہریوں کی صحت کے لیے تمام تر اقدامات بروے کار لائے جائیں گے۔ نعمت اللہ کلاچی۔ نواب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نعمت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کی ہے۔ عوام کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانے فراہم کر رہی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چھاپے کے دوران ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کئی اشیا جن میں سبزیاں، مٹن اور دیگر کھانے کے اجزا شامل ہیں، بغیر کسی ریفریجریشن کے طویل عرصے سے ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔ غیر معیاری طریقے سے رکھے گئے ان کھانوں میں خطرناک بیکٹیریا، جیسے سالمونیلا پیدا ہو سکتے ہیں، جو فوڈ پوائزننگ اور سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ سکون ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی ایک منظم حکمت عملی کے تحت کی گئی، کیونکہ دو روز قبل ہمیں یہاں کے ناقص کھانے سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ دورانِ چھاپہ بیکری آئٹمز، چاول اور دیگر فوڈ آئٹمز ایکسپائر پائے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر تمام غیر معیاری اور مضر صحت کھانے کو ضبط کر کے ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوٹل انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور سکون ریسٹورنٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکون ریسٹورنٹ فوڈ اتھارٹی

پڑھیں:

کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے مقدمے میں 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو سر سید پولیس نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اسد، نعمان، طلحہ اور ریحان شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، جس سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا، ملزمان کے عمل سے علاقے میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلی، ملزمان انتہائی شاطر ہیں، ان کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار بھی کرنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف سر سید تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • 600 مہمانوں کے کھانے پر تنازع، دلہا نے شادی منسوخ کر دی
  • معافی اور توبہ
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
  • مادیت کی زنجیروں سے نجات
  • کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی، پی ایس ایل ٹیمیں کمروں میں محصور
  • افسوسناک خبر ،سرینا ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس پھیل گیا
  • اسلام آباد کا پرتعیش ہوٹل آگ کی لپیٹ میں! مہمانوں کو بچا لیا گیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی