پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف فیکٹریوں اور ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 2 سموسہ یونٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ناقابلS استعمال آئل میں کھانے کی چیزیں فرائی کرنے پر یہ ایکشن لیا گیا۔
اس کے علاوہ مختلف ریسٹورنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر پابندی عائد
راولپنڈی:پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔
صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو سرکلر جاری کر دیا گیا۔
سرکلر کے مطابق کالجز میں اسپورٹس گالا اور فن فیئرز میں ایسے ڈانسز اور بھارتی گانے ممنوع ہیں جبکہ فحش لباس اور جملے بھی نہیں بولے جا سکیں گے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سرکلر میں واضح کیا گیا کہ کالجز انتظامیہ کی ذمہ داری بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت ہے۔
سرکلر میں خبردار کیا گیا کہ آئندہ اس بابت خلاف ورزی پر ذمہ داروں خلاف سخت ایکشن ہوگا۔