راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ چینز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
راولپنڈی میں تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پبلیک سیکورٹی اہم ایشو ہے، ریسٹورنٹ کمرشل ایریاز میں ہیں جہاں ہزاروں کہ تعداد میں خواتین بچے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نہایت محفوظ ماحول رہا ہے اور یہاں انٹرنیشنل فوڈ چینز کمرشل ایریا میں ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ماحول ہر صورت پُرامن رہے اور یہ ہماری بھی بلکہ سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
خالد ہمدانی نے بتایا کہ 13 اپریل کی شب چند شر پسند عناصر ڈنڈے تھام کر انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر گئے، جہاں عملے اور فیملیز کو ہراساں کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے 48 گھنٹوں میں مرکزی ملزم سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام فوڈ چینز اور کمرشل مارکیٹس میں اہلکار تعینات کردیے ہیں جبکہ جہاں خطرہ ہے وہاں سیکورٹی بڑھائی ہے، مہذب دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا نہ ہی ایسا کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امن امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی ایسی کوئی ایکٹیویٹی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
خالد ہمدانی کے مطابق غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاید، آصف، عظمت، ناصر، حمزہ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد تمام فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی ہیں جبکہ ہم شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے سیمینار بھی کرائیں گے۔
سی سی پی او کے مطابق اس پر بھی رائے لے رہے ہیں کہ آئندہ کوئی عوام کو اس طرح ہراساں کرے تو اسکے خلاف انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔ ہماری کوشش ہے احتجاج کے لیے جگہوں کو مختص کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی کے علاقے جوبلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول پولیس اہلکار چاکیواڑہ تھانے میں تعینات تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اہلکار پر فائرگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی سٹی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔